بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر میں بندرگاہوں کی ترقی اور جدید کاری

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 3:36PM by PIB Delhi

 ہندوستان میں خصوصاً مغربی ساحل پر مال برداری اور کنٹینر ٹریفک میں متوقع اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک گہری گہرائی والی بندرگاہ کی ضرورت کا جائزہ لیا ہے۔ گہری گہرائی والی بندرگاہ، جسے سرکاری طور پر ‘وَدھاون’ بندرگاہ کہا جاتا ہے، ضلع پال گھر میں ایک ہمہ موسمی، گرین فیلڈ گہری گہرائی والی بڑی بندرگاہ کے طور پر تیار کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو مرکزی کابینہ نے 19 جون 2024 کو 76,220 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظوری دی تھی۔ تکمیل کے بعد اس بندرگاہ سے سالانہ 298 ملین میٹرک ٹن مال برداری کی مجموعی صلاحیت پیدا ہونے کی توقع ہے۔

‘وَدھاون’ بندرگاہ سے مہاراشٹر کے بحری بنیادی ڈھانچے، تجارتی مسابقت، لاجسٹکس کی کارکردگی، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے۔‘ وَدھاون’ بندرگاہ کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے جدید کاری اور رابطہ کاری کے منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔ مہاراشٹر ریاست میں جدید کاری اور بندرگاہی رابطہ کاری کے لیے شروع کیے گئے دیگر منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ-II میں فراہم کی گئی ہیں۔

 

ضمیمہ-I

‘وَدھاون بندرگاہ’ کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے جدید کاری اور رابطہ کاری کے منصوبوں کی تفصیلات

نمبرشمار

پروجیکٹ/اجزاء

تخمینہ لاگت کروڑ روپے میں

1

ساحل کی بحالی اور ساحل کے تحفظ کے کام

1648

2

10.14 کلومیٹر بریک واٹر کی تعمیر

5,301.26

3

پی پی پی-یچ  اےا یم -ے تحت آف شور ری کلیمیشن

20,647

4

این ایط اے آئی طرف سے وقف شدہ سڑک رابطہ (32.74 کلومیٹر)

2,528.76

5

ویسٹرن ریلوے کے ذریعہ وقف ریل رابطہ (22.22 کلومیٹر)

1,765

6

پانی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ

328

7

پاور سپلائی انفراسٹرکچر

320

ضمیمہ II

ریاست مہاراشٹر میں جدید کاری اور بندرگاہ کے رابطے کے لیے شروع کیے گئے دیگر منصوبوں کی تفصیلات

نمبر شمار

پروجیکٹ

پروجیکٹ لاگت

کروڑ روپے میں

1

پیر پاؤ میں تیسری کیمیکل برتھ کی تعمیر

161

2

مالٹ بندر فشنگ ہاربر پر نئی فش جیٹی کی ترقی

96.60

3

اندرا ڈاک پر ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل(ایم آئی سی ٹی) کی جدید کاری، ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال

363.85

4

میرین آئل ٹرمینل پراس سی اے ڈی اے اور پی ایل سی آٹومیشن سسٹم

22.77

5

ضلع پال گھر میں کھاروادیشوری جیٹی تک اپروچ روڈ کی تعمیر

15.00

6

نارنگی جیٹی تک اپروچ روڈ کی تعمیر

29.41

7

ممبئی پورٹ کے پیر پاؤ ٹرمینل پر آگ بجھانے کی سہولیات میں اضافہ

52.69

 

مہاراشٹر کی بڑی بندرگاہوں پر جدید کاری، میکانائزیشن، صلاحیت میں اضافہ اور کنکٹی وٹی بڑھانے کے لیے حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کے لیے مجموعی صلاحیت 175.87 ایم ایم ٹی پی اے اور ممبئی پورٹ اتھارٹی کے لیے 88.66 ایم ایم ٹی پی اے ہو گئی ہے۔ غیر بڑی بندرگاہوں کے سلسلہ میں متعلقہ ریاستی حکومت، نجی بندرگاہوں کے آپریٹرز کی طرف سے سرمایہ کاری کی گئی ہے اور بڑی بندرگاہوں کے علاوہ مہاراشٹر کی مجموعی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت 130.75ایم ایم تی پی اے تک پہنچ گئی ہے۔

توقع ہے کہ ان اقدامات سے ہندوستان کی ای ایکس آئی ایم تجارت کو تقویت ملے گی، بہتر سڑک اور ریل رابطے کے ذریعے لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، ساحلی جہاز رانی کو فروغ ملے گا، غیر ملکی نقل و حمل کی بندرگاہوں پر انحصار کم ہوگا، بندرگاہ پر مبنی صنعتوں اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سہولت ہوگی اور براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے کافی مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح- ظ الف– ن ع

UR No. 1290


(रिलीज़ आईडी: 2294380) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi