وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جناب ڈی وائی پاٹل کے انتقال پروزیر اعظم کا اظہار تعزیت

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 3:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی خدمت گار جناب ڈی وائی پاٹل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب ڈی وائی پاٹل جی نے ہمیشہ دوسروں، خصوصاً غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی تعزیتی پوسٹ میں کہا:

‘‘جناب ڈی وائی پاٹل جی سماجی خدمت، بالخصوص تعلیم کے شعبے میں فلاحی کاموں کے ذریعے معاشرے کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ انہوں نے ہمیشہ دوسروں، خصوصاً غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری  تعزیت ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔’’

 

*****

ش ح- ظ الف– ن ع

UR No. 1292


(रिलीज़ आईडी: 2294303) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam