کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دپکا او سی: بڑے پیمانے پر پیداوار، مؤثریت اور پائیدار کان کنی کے ذریعےہندوستان کی ترقی کواستحکام

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 12:53PM by PIB Delhi

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کی دپکا اوپن کاسٹ کان (او سی پی) ہندوستان کے کوئلہ کان کنی کے شعبے میں آنے والی شاندار تبدیلی کی ایک نمایاں مثال ہے۔ 1992 میں بمشکل ایک ملین ٹن کوئلہ پیدا کرنے والی دپکا او سی آج ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے مراکز میں شامل ہو چکی ہے، جس نے مالی سال 26-2025 کے دوران 3.75 ملین ٹن کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار اور 39.43ملین ٹن کوئلے کی ترسیل کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں40ملین ٹن فی سال(ایم ٹی پی اے) تک ماحولیاتی منظوری کی حالیہ توسیع اور 60 ملین ٹن فی سال(ایم ٹی پی اے) کے لیے ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ دیپکا او سی آج بڑے پیمانے پر پیداوار، کارکردگی اور پائیداری کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہوئے ایک اہم قومی اثاثے کے طور پر قائم ہے۔

مالی سال 27-2026 کا مضبوط آغاز

گزشتہ سال کی ریکارڈ کارکردگی کو آگے بڑھاتے ہوئے، دپکا او سی نے موجودہ مالی سال کا آغاز بھی اسی طرح شاندار رفتار کے ساتھ کیا ہے۔25 جولائی 2026 تک کان نے 1.266 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے، جو مقررہ عبوری پیداواری ہدف کا 104 فیصد ہے۔ اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئلے کی پیداوار میں 30.5 فیصد سالانہ اضافہ درج کیا گیا ہے، جو کان کی پیداواری صلاحیت اور آلات کے بہتر استعمال میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔کوئلے کی ترسیل بھی اسی طرح مضبوط رہی، جو 13.87 ملین ٹن تک پہنچ گئی اور عبوری ہدف کے مقابلے میں 109 فیصد کامیابی حاصل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں تھرمل پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کو کوئلے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کے درمیان بہترین ہم آہنگی دپکا کی عملیاتی پختگی کو ظاہر کرتی ہے، جہاں کان کنی، نقل و حمل اور رسد کا نظام الگ الگ سرگرمیوں کے بجائے ایک مربوط ویلیو چین کے طور پر کام کرتا ہے۔

پیداوار سے بالاتر قدر کی تخلیق:

اگرچہ پیداوار کان کنی کی کارکردگی کا بنیادی پیمانہ ہے، لیکن دپکا کی کامیابی اس کے مالیاتی تعاون سے بھی نمایاں ہوتی ہے۔

مالی سال26-2025 کے دوران کان نے 3,230.91 کروڑ روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا، جس کے باعث یہ ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کے مضبوط ترین منافع بخش مراکز میں شامل ہو گئی ہے۔ منافع میں بہتری صرف زیادہ پیداوار کی وجہ سے نہیں آئی بلکہ بہتر لاگت کے انتظام اور عملیاتی کارکردگی میں اضافے کا بھی نتیجہ ہے۔فی ٹن منافع بڑھ کر 827 روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کرنے کے باوجود آپریٹنگ اخراجات میں اسی تناسب سے اضافہ ضروری نہیں ہوتا۔ یہ مالیاتی نتائج کول انڈیا لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں دپکا کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

مستقبل کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد کی تعمیر

دپکا کی شاندار پیداواری کارکردگی کے پیچھے متعدد اسٹریٹجک اقدامات کارفرما ہیں، جنہوں نے کان کی طویل مدتی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے۔ ان میں اراضی کا حصول اور بازآبادکاری مسلسل پیداواری توسیع کے لیے سب سے اہم عوامل کے طور پر ابھرے ہیں۔

مل گاؤں پر کامیاب حصول کےبعد علاقے نے ہردی بازار کی بازآبادکاری اور ازسرنو آبادکاری کی سمت نمایاں پیش رفت کی ہے، جو خطے کے سب سے بڑے اور پیچیدہ بازآبادکاری و ازسرنو آبادکاری (آر اینڈ آر) منصوبوں میں شامل ہے۔بازآبادکاری کو محض قانونی ذمہ داری سمجھنے کے بجائے، دپکا نے ترقی پر مبنی طریقۂ کار اپنایا ہے، جس کے تحت ایک منظم اور منصوبہ بند بازآبادکاری ٹاؤن شپ کی ترقی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس ٹاؤن شپ میں سڑکوں، اسکولوں، صحت کی سہولیات، کمیونٹی سہولیات اور عوامی خدمات سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کو شامل کیا گیا ہے۔یہ شراکت اور شفاف طریقۂ کار کان کنی کے لیے زمین کی دستیابی میں بتدریج بہتری لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ فریقوں کے اعتماد اور منصوبے کی سماجی قبولیت کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔

اعلیٰ پیداوار کو سہارا دینے والا بنیادی ڈھانچہ

بڑے پیمانے پر کان کنی کے لیے اسی قدر مضبوط ترسیلی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دپکا کے پاس کول انڈیا لمیٹڈ کے اندر کوئلہ نکالنے اور ترسیل کے سب سے متنوع نظاموں میں سے ایک موجود ہے، جس میں ایم جی آر سے منسلک سائلوز، فرسٹ مائل کنیکٹیوٹی (ایف ایم سی) سائلوز، ریلوے لوڈنگ سہولیات اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل کے نظام شامل ہیں۔یہ مربوط نظام عملیاتی لچک فراہم کرتا ہے اور بڑے صارفین، جن میں این ٹی پی سپت اور مغربی و وسطی  ہندوستان کے متعدد تھرمل پاور اسٹیشن شامل ہیں،انہیں کوئلے کی بلاتعطل ترسیل ممکن بناتا ہے۔موثر ترسیلی نظام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداوار فوری طور پر صارفین کو زیادہ فراہمی میں تبدیل ہو اور کان کے مقام پر کوئلے کے ذخیرے میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔

پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے والی ٹیکنالوجی

دپکا کی شاندار پیداواری ترقی ٹیکنالوجی اور جدید کاری میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔

اس کان نے بتدریج اپنے کان کنی کے نظام کو جدید بنایا ہے، جس میں 42 مکعب میٹر گنجائش والے الیکٹرک روپ شاولز، اعلیٰ گنجائش والے سرفیس مائنرز، کان کے اندر طویل بیلٹ کنویئر نظام، جدید سائلوز لوڈنگ سہولیات، ڈرون پر مبنی کان کی نگرانی اور ڈیجیٹل مائن مینجمنٹ پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ان ٹیکنالوجیز نے آلات کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری، کان کی منصوبہ بندی کو مؤثر بنانے، عملیاتی تاخیر کو کم کرنے اور کان کنی کی سرگرمیوں کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جیسے جیسے پیداوار کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ٹیکنالوجی دپکا کو اعلیٰ عملیاتی کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد دینے والے سب سے اہم عوامل میں سے ایک  کے طورپر برقرار ہے۔

پائیدار ترقی کے لیے ذمہ دار کان کنی

دپکا نے یہ ثابت کیا ہے کہ اعلیٰ پیداوار اور ماحولیاتی تحفظ دونوں ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

علاقے میں مسلسل محیطی فضائی معیار کی نگرانی کے نظام (سی اے اے کیو ایم ایس)، دھول پر قابو پانے کے لیے فوگ کینن کا استعمال، وہیل واشنگ نظام، شجرکاری مہمات، برقی گاڑیوں کا استعمال اور پلاسٹک کچرے کی ری سائیکلنگ کی سہولیات سمیت متعدد اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات نے کان کنی کے کاموں کی مجموعی پائیداری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی انتظام کو بھی نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ مربوط آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹل ماحولیاتی نگرانی نے ضابطوں کی پابندی اور عملیاتی شفافیت کو مزید بہتر بنایا ہے۔

اسی دوران منظم بازآبادکاری اور جدید ازسرنو آبادکاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے منصوبے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعمیری روابط برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کی کان کنی کے لیے بروقت زمین کی دستیابی کو ممکن بنایا ہے۔ اس متوازن طریقۂ کار  کے سبب علاقے کی طویل مدتی پیداواری صلاحیت کے امکانات  میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے۔

40؍ملین ٹن سے آگے کی سمت میں سفر

حالیہ طور پر ماحولیاتی منظوری کو بڑھا کر40ملین ٹن سالانہ (40 ایم ٹی پی اے) کرنادپکا کی ترقی کے اگلے مرحلے کا اختتام نہیں، بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ مسلسل اراضی حصول، جاری بازآبادکاری، بنیادی ڈھانچے میں توسیع اور 60ملین ٹن سالانہ (60 ایم ٹی پی اے) پیداوار تک پہنچنے کے واضح وژن کے ساتھ یہ کان مسلسل اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری  عوامل رکھتی ہے۔

دپکا کا سفر اس بات کی ایک شاندار مثال ہے کہ کس طرح سائنسی کان منصوبہ بندی، تکنیکی جدت، مالیاتی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ کان کنی مل کر ایک عالمی معیار کے کان کنی آپریشن کو تشکیل دے سکتے ہیں۔کول انڈیا لمیٹڈ کی اہم پیداواری کانوں میں شامل دپکا، پیداوار، منافع، عملیاتی کارکردگی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے شعبوں میں مسلسل نئے معیار قائم کر رہی ہے، جبکہ ہندوستان کی توانائی  کے تحفظ میں اس کا کردار بھی دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔

*****

ش ح۔م ع ن۔رض

U-1267


(रिलीज़ आईडी: 2294198) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu