ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مہارت کی ترقی کے ماحولیاتی نظام کی توسیع
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 4:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر میں معاشرے کے تمام طبقات کو مختلف اسکیموں کے تحت قائم ہنرمندی کی ترقی کے مراکز/ اداروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہنرمندی، دوبارہ ہنرمندی اور اعلیٰ سطح کی ہنرمندی کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے ذریعے کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) شامل ہیں۔ اسکل انڈیا مشن کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا اور انہیں صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی سے آراستہ کرنا ہے۔
حکومت دیہی، قبائلی اور خواہش مند اضلاع سمیت ملک بھر میں تربیت کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے مزید تربیتی بنیادی ڈھانچے کی حوصلہ افزائی، ان علاقوں تک بہتر رسائی جہاں تربیتی سہولیات ناکافی ہیں اور ریاستی ہنرمندی کی ترقی کے مشن کے ذریعے ہنرمندی کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
پی ایم کے وی وائی 4.0 کی آزادانہ فریق ثالث اثرات کی جانچ ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) نے کی، جو وزارت خزانہ، حکومت ہند کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پی ایم کے وی وائی کی تربیت نے مختصر مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) حاصل کرنے والے امیدواروں کے روزگار سے متعلق نتائج میں قابل پیمائش بہتری پیدا کی ہے۔ ملازمت کرنے والے اور خود روزگار حاصل کرنے والے ایس ٹی ٹی جواب دہندگان کا مجموعی تناسب تربیت سے قبل 26.6 فیصد تھا، جو پی ایم کے وی وائی کی تربیت کے بعد بڑھ کر 45.4 فیصد ہو گیا، یعنی 18.8 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ آمدنی سے متعلق نتائج میں بھی مثبت پیش رفت دیکھی گئی۔ ایس ٹی ٹی امیدواروں میں سے 41.4 فیصد اور پہلے سے حاصل شدہ ہنرمندی کی شناخت (آر پی ایل) کے امیدواروں میں سے 48.9 فیصد نے تربیت اور سرٹیفیکیشن کے بعد اپنی آمدنی میں اضافے کی اطلاع دی۔ مجموعی طور پر، پی ایم کے وی وائی 4.0 نے رسمی ہنرمندی کی تربیت اور سرٹیفیکیشن تک رسائی کو نمایاں طور پر وسعت دی ہے اور مستفید ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد میں ہنرمندی پر اعتماد، روزگار میں شرکت اور آمدنی سے متعلق نتائج میں قابل پیمائش بہتری پیدا کی ہے۔
اس کے علاوہ، پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت کے پورے عمل کے دوران مختلف نظام اور طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں تاکہ اندراج شدہ امیدواروں کو پی ایم کے وی وائی کے رہنما خطوط کے مطابق معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔ ان طریقہ کار کے ذریعے تربیتی مراکز اور ان مراکز میں امیدواروں کی ہنرمندی کی پیش رفت کی بیک وقت نگرانی کی جاتی ہے۔ اہم اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- جعلی اندراجات سے بچنے کے لیے پی ایم کے وی وائی کے تحت امیدواروں کا آدھار پر مبنی اندراج۔
- آدھار سے منسلک بایومیٹرک حاضری نظام (اے ای بی اے ایس) کے ذریعے امیدواروں کی روزانہ حاضری کی نگرانی۔ تربیتی مراکز کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ تربیت کے دوران امیدواروں اور تربیت کاروں کے ٹیب/ فون میں اے ای بی اے ایس ایپلی کیشن انسٹال کریں تاکہ حاضری درج کی جا سکے۔ تربیتی مراکز کو ادائیگی حاضری سے منسلک کی گئی ہے۔ حال ہی میں بایومیٹرک نظام کی جگہ چہرے کی شناخت پر مبنی تصدیقی نظام نافذ کیا گیا ہے۔
- iii. کال ویلیڈیشن، تربیتی مراکز کے اچانک دوروں وغیرہ کے ذریعے تربیتی مراکز اور امیدواروں کی ہنرمندی کی تربیت کے پورے عمل کی پیش رفت کی بیک وقت نگرانی۔
- iv. تربیتی مراکز کو نتائج کی بنیاد پر ادائیگی۔
- غیر تعمیلی اداروں کو سزا دینے کے لیے ایک جرمانہ میٹرکس وضع کیا گیا ہے۔ نگرانی کمیٹی کی جانب سے مناسب جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے۔ سنگین عدم تعمیل یا رشوت کی پیشکش، انسپکٹر/تفتیش کار کو دھمکانے جیسے کسی غیر اخلاقی عمل کی صورت میں کسی تربیتی مرکز کو چھ ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے یا اسے ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام سے بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 1230
(रिलीज़ आईडी: 2294028)
आगंतुक पटल : 6