مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیااور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو گوالیار کے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے
ہندوستان کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کا ہدف 10 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے، ممبئی میں منعقد ہونے والی سرمایہ کاروں کی اس میٹ سے سرمایہ کاری کے عمل کو مزید رفتار ملے گی
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 5:49PM by PIB Delhi
گوالیار، مدھیہ پردیش میں ہندوستان کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) کے آغاز سے پیدا ہونے والی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو، محکمہ ٹیلی مواصلات کے سکریٹری امیت اگروال اور مدھیہ پردیش حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نیرج منڈلوئی کے ہمراہ 4 اگست 2026 کو ممبئی میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون سرمایہ کاروں کی میٹ کا انعقاد کریں گے۔ممبئی میں منعقد ہونے والا پہلا روڈ شو اور سرمایہ کاروں کا اجلاس، گوالیار میں بھارت کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) کے تاریخی آغاز کے فوراً بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس زون کا آغاز 30 جولائی 2026 کو حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) اور مدھیہ پردیش حکومت کے درمیان مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔
ٹی ایم زیڈ کے آغاز کے بعد پہلی ‘انوسٹرس راؤنڈ ٹیبل’ قومی راجدھانی میں منعقد ہوئی۔ وزیر سندھیا نے کہا کہ 3,500 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے جس سے تقریباً 14,000 ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ یہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں صنعت کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ ممبئی میں سرمایہ کاروں کی میٹ اور روڈ شو اس قومی پہل کا اگلا مرحلہ ہے۔ جس کا مقصد ہندوستان کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے لیے صنعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔ یہ ایونٹ معروف ٹیلی کام مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی کمپنیوں، انفراسٹرکچر فراہم کرنے والے، اجزاء کے مینوفیکچررز اور سرمایہ کاروں کو ملک میں عالمی معیار کے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔ ہندوستان کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون میں کل سرمایہ کاری10,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔
ہندوستان کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون(ٹی ایم زیڈ) کا قیام ٹیلی کام شعبہ میں‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ مینوفیکچرنگ، تحقیق اور ترقی، ڈیزائن، جانچ اور اختراع کے لیے ایک مربوط ماحولیاتی نظام تشکیل دے کر، ٹی ایم زیڈکا مقصد گھریلو ویلیو چین کو مضبوط کرنا، درآمدی انحصار کو کم کرنا، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور ہندوستان کو ٹیلی کام مصنوعات اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔
پہلی سرمایہ کاروں کی گول میز پر صنعت کی طرف سے زبردست ردعمل نے اس اقدام کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ کئی سرکردہ کمپنیوں اور ٹیلی کام انڈسٹری کے لیڈروں نے ہندوستان کے پالیسی فریم ورک اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے اس پروجیکٹ میں اہم سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔
ممبئی سرمایہ کاروں کے اجلاس سے صنعتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی توقع ہے۔ اس سے عالمی سطح پر مسابقتی ٹیلی کام مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملے گی اور ہندوستان کو ٹیلی کام مینوفیکچرنگ اور اختراعات کے لیے ایک سرکردہ عالمی مقام کے طور پر جگہ ملے گی۔
یہ تقریب سینئر سرکاری عہدیداروں، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے اہم شراکت داروں کوایک جگہ جمع کرے گی۔
***
ش ح۔ م ح۔ ج ا
U.No. 1223
(रिलीज़ आईडी: 2293960)
आगंतुक पटल : 7