محنت اور روزگار کی وزارت
ای- شرم پورٹل کا نفاذ
ای-شرم پورٹل پر آج تک 31.82 کروڑ سے زیادہ غیر منظم ملازمین رجسٹرڈ ہیں
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 5:32PM by PIB Delhi
محنت و روزگارکی وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد غیر منظم شعبے کے کارکنوں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس (این ڈبلیو یو ڈبلیو) تیار کرنا ہے۔ اس میں پلیٹ فارم ورکرز، مہاجر مزدور اور دیگر غیر منظم شعبے کے کارکن بھی شامل ہیں۔ ای شرم پورٹل کے ذریعے غیر منظم شعبے کے کارکنوں سمیت گیگ اور پلیٹ فارم ورکرز کا اندراج کیا جاتا ہے اور انہیں خود اعلانیہ بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یواے این) فراہم کیا جاتا ہے۔
اب تک 31.82 کروڑ سے زائد غیر منظم شعبے کے کارکن ای شرم پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔
بجٹ اعلان 2024-25 کے وژن کے مطابق محنت و روزگارکی وزارتس نے 21 اکتوبر 2024 کوای- شرم ‘‘ون اسٹاپ سلوشن’’ کا آغاز کیا۔ اس کے تحت مختلف سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کو ایک ہی پورٹل پر مربوط کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ای شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم شعبے کے کارکن سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اب تک حاصل کیے گئے فوائد کی تفصیلات بھی ای شرم کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
اب تک مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کی 15 اسکیموں کو ای شرم کے ساتھ مربوط یا منسلک کیا جا چکا ہے، تاکہ ای شرم کارڈ رکھنے والے افراد کو سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فوائد اور ان تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ ان اسکیموں میں،پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سوانِدھی)،پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)،پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)،وکست بھارت گارنٹی فار روزگار اور اجیویکا مشن (گرامین) (وی –بی جی آر اے ایم جی)،پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی)،آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اےبی-پی ایم جے)،پردھان منتری آواس یوجنا – اربن (پی ایم اے وائی-یو)،پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)،پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)،ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آرسی)،پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)اور دیگر متعلقہ اسکیمیں کی ضمانت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ای شرم کو نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس) کے ساتھ روزگار کے مواقع کے لیے، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) کے ساتھ ہنر مندی کی ترقی کے لیے، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) کے ساتھ پنشن کے لیے اور ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یواے) کے کنورجنس پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس سے ای شرم کارڈ رکھنے والے افراد اضافی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن صرف کامیاب آدھار پر مبنی ای کے وائی سی تصدیق کے بعد ہی کی جاتی ہے۔ یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نقل یا فرضی رجسٹریشن کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔ مزید برآں، نام، جنس، تاریخِ پیدائش، مستقل پتہ اور تصویر جیسی اہم معلومات براہِ راست یو آئی ڈی اے آئی سے حاصل کی جاتی ہیں، تاکہ ڈیٹا کی صداقت اور درستگی برقرار رکھی جا سکے۔ یہ تمام اقدامات مل کر پورٹل کی شفافیت اور اعتبار کو یقینی بناتے ہیں اور کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ای شرم پہل کے تحت رجسٹریشن میں اضافہ کرنے اور پسماندہ اضلاع سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ایک جامع حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے خود رجسٹریشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی آسان رسائی کے لیے معاون رجسٹریشن کے طریقے بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز)، ریاستی سیوا کیندر (ایس ایس کیز) اور اُمنگ پلیٹ فارم شامل ہیں۔
وزارتِ محنت و روزگار کی جانب سے رجسٹریشن مہمات، کمیونٹی رابطہ پروگراموں اور مقامی ضروریات کے مطابق تیار کردہ آگاہی مہمات کے ذریعے غیر منظم شعبے کے کارکنوں میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت سوشل میڈیا ذرائع کا بھی استعمال کر رہی ہے، جہاں ویڈیوز، تربیتی مواد اور دیگر معلوماتی مواد فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ یہ پہل زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آسان اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔
یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ع ح –ت ع
U.No. 1219
(रिलीज़ आईडी: 2293958)
आगंतुक पटल : 9