وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں جوڈو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرش سنگھ کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JUL 2026 11:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں جوڈو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرش سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اسے ہندوستانی جوڈو کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہرش سنگھ کا جذبہ، لگن اور انتھک محنت ان کی شاندار کارکردگی میں نمایاں طور پر جھلکتی ہے۔

جناب مودی نے ہرش سنگھ کو مستقبل کی کامیابیوں کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

‘‘ہندوستانی جوڈو کے لیے ایک تاریخی دن!

طلائی تمغہ جیتنے پر ہرش سنگھ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کا جذبہ اور لگن ان کی غیرمعمولی کارکردگی میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔

#CWG2026’’

********

ش ح۔  ع و۔ش ب ن

U-NO-1172


(ریلیز آئی ڈی: 2293592) وزیٹر کاؤنٹر : 37