وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مردوں کے 80 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر انکش پنگھال کو مبارک باد دی

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 11:58AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 80 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر انکش پنگھال کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے پورے مقابلے کے دوران انکش پنگھال کی قوت اور مہارت کی بھرپور ستائش کی۔

جناب مودی نے ان کے مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کامیابی مزید بہت سے نوجوان باکسرز کو اعلیٰ کارکردگی حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’مردوں کے 80 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کا طلائی تمغہ جیتنے پر انکش پنگھال پر ہمیں فخر ہے۔ پورے مقابلے کے دوران انہوں نے جس قوت اور مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔ ان کے آئندہ تمام منصوبوں اور کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ ان کی یہ شاندار کامیابی مزید بہت سے نوجوان باکسرز کو اعلیٰ کارکردگی کے حصول کی ترغیب دے۔

#CWG2026‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1142


(रिलीज़ आईडी: 2293306) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam