سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی تکنیکی خود انحصاری کا فروغ: وی سی ایف-ایس سی کی مدد سے درج فہرست ذات کے ایک صنعت کار نے جدید الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ادارہ قائم کیا


حیدرآباد | سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2026 5:43PM by PIB Delhi

عزم، تکنیکی اختراع اور بروقت ادارہ جاتی تعاون نے متعدد صنعت کاروں کو عالمی معیار کے مسابقتی کاروبار قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ایسی ہی ایک متاثر کن مثال حیدرآباد میں قائم اسمارٹ ویوز ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، جس کی بنیاد درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے صنعت کار ملّی کھرجن راؤ ییلسیلا نے رکھی۔ ان کا سفر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ   کے مثبت اور تبدیلی لانے والے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے ایک جدید الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سروسز   یونٹ قائم کیا ہے، جہاں دفاع، خلائی شعبے، صنعتی مصنوعات، آٹوموبائل، الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) اور صارفین کی الیکٹرانک مصنوعات کے لیے الیکٹرانک سرکٹ بورڈز کی ڈیزائننگ، تیاری، جانچ، اسمبلنگ اور تقسیم کا کام کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے نصف سے زیادہ ملازمین خواتین ہیں۔

کمپنی کی ترقی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل یا جوکھم بھرا سرمایہ کاری فنڈ نے 2018 میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچرز کی صورت میں 4.98 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی۔

ڈائریکٹر ملک ارجن راؤ ییلسیلا

 

 اس مالی معاونت کی بدولت کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور سروسز یونٹ قائم کیا، خصوصی مینوفیکچرنگ مشینری حاصل کی، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا، ماہر انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی تقرری کی، اور دفاع، خلائی اور صنعتی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں اپنے کاروبار کو وسعت دی۔

اس معاونت کے ذریعے حیدرآباد میں ایک دوسرا مینوفیکچرنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا، جس سے پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوئے۔

الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ایمبیڈڈ سسٹمز کی سہولت

 اس مداخلت کے نتائج نہایت حوصلہ افزا رہے ہیں۔ آج کمپنی نے 128 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، جن میں 40 درج فہرست ذات (ایس سی) سے تعلق رکھنے والے اور 88 دیگر ملازمین شامل ہیں۔ کمپنی نے 8.41 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قائم کیے ہیں، اس کی سالانہ آمدنی 18.87 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس کی مجموعی مالیت (نیٹ ورتھ) بڑھ کر 22 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، اسرو اور دفاع و خلائی شعبے سے وابستہ متعدد ممتاز اداروں کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط بھی قائم کیے ہیں۔

اپنے سفر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر ملّی کھرجن راؤ ییلسیلا نے کہا:

"سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ  سے رعایتی بنیادوں پر ملنے والی مالی معاونت نے دفاع، خلائی اور صنعتی شعبوں کے لیے جدید الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آج اسمارٹ ویوز ٹیکنالوجیز فخر کے ساتھ ہندوستان کی تکنیکی خود انحصاری کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، ساتھ ہی معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اختراع پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔"

الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، ایمبیڈڈ سسٹمز اور دفاعی الیکٹرانکس

اسمارٹ ویوز ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ کے تحت فراہم کی جانے والی ہدفی مالی معاونت کس طرح درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں کو ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ ادارے قائم کرنے، معیاری روزگار پیدا کرنے اور ملک کے اسٹریٹجک شعبوں میں خود انحصاری کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے رہی ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1115 )


(ریلیز آئی ڈی: 2293088) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati