ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے گروپ ’اے‘ کے پانچ افسروں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی سفارش کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 3:11PM by PIB Delhi

ریلوے بورڈ، وزارتِ ریلوے کی جائزہ کمیٹیوں نے ہندوستانی ریلوے اسٹیبلشمنٹ کوڈ، جلد دوم کے قاعدہ 1802(الف) کے تحت عوامی مفاد میں گروپ ’اے‘ کے پانچ افسروں کی قبل از وقت سبکدوشی کی سفارش کی ہے۔ یہ قاعدہ بنیادی قواعد کے قاعدہ 56(جے) کے مساوی ہے۔

جائزہ کمیٹیوں نے بھارتی ریلوے ہیلتھ سروس (آئی آر ایچ ایس) کے سینئر ایڈمنسٹریٹو گریڈ (ایس اے جی) کے دو افسروں، شمالی ریلوے میں بھارتی ریلوے سول انجینئرنگ سروس (آئی آر ایس ای) کے جونیئر ایڈمنسٹریٹو گریڈ (جے اے جی) کے ایک افسر، شمالی ریلوے میں بھارتی ریلوے الیکٹریکل انجینئرنگ سروس (آئی آر ایس ای ای) کے ایک افسر اور مغربی ریلوے میں بھارتی ریلوے ٹریفک سروس (آئی آر ٹی ایس) کے جونیئر ایڈمنسٹریٹو گریڈ (جے اے جی) کے ایک افسر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی سفارش کی ہے۔

جائزہ کمیٹیوں نے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ افسروں کی ملازمت کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس جائزے میں سالانہ کارکردگی جانچ رپورٹوں (اے پی اے آرز)، دیانت داری سے متعلق ریکارڈ، نگرانی کے اداروں سے حاصل شدہ معلومات، محکمانہ کارروائیوں کی سابقہ تفصیلات، اور ملازمت سے متعلق دیگر متعلقہ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کی گئیں۔ کمیٹیوں نے تمام متعلقہ معاملات میں متفقہ طور پر عوامی مفاد میں ان افسروں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی سفارش کی۔

بھارتی ریلوے بدعنوانی، دیانت داری کے فقدان اور نااہلی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ عوامی خدمت میں دیانت داری، نظم و ضبط اور جوابدہی بنیادی اصول ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستانی ریلوے اسٹیبلشمنٹ کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کا مقصد انہی بنیادی اقدار کا تحفظ اور ان کا مؤثر نفاذ یقینی بنانا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1110


(रिलीज़ आईडी: 2292998) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Malayalam