ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے مشرقی وسطیٰ ریلوے کے تحت بہار میں داناپور اور فتحوہ کے درمیان 976 کروڑ روپے کے ملٹی ٹریکنگ منصوبے کی منظوری دے دی


29 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ روزانہ 22 اضافی مسافر ٹرینوں اور 18 اضافی مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت سنبھالنے کے قابل ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 12:10PM by PIB Delhi

بہار میں ریلوے کی گنجائش میں نمایاں اضافے کے لیے بھارتی ریلوے نے مشرقی وسطی ریلوے کے تحت داناپور سے فتحوہ تک 29 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن پر ملٹی ٹریکنگ منصوبے کی 976 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ پٹنہ ریلوے راہداری کے مصروف ترین حصوں میں سے ایک پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا اور مسافر و مال بردار دونوں قسم کی ریل خدمات میں نمایاں اضافے کی گنجائش پیدا کرے گا۔

منظور شدہ منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ داناپور اور پٹنہ کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی۔ راجیندر نگر اور پٹنہ صاحب کے درمیان تیسری لائن تعمیر کی جائے گی۔ پٹنہ صاحب اور فتحوہ کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی۔ ان اضافی لائنوں کی بدولت بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی، تاخیر کم ہوگی اور پٹنہ خطے میں ٹرینوں کی وقت کی پابندی میں بہتری آئے گی۔

منصوبے کے عملی نفاذ کے پہلے ہی سال میں روزانہ 22 اضافی مسافر ٹرینیں اور 18 اضافی مال بردار ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ سالانہ 52 لاکھ ٹن اضافی مال برداری کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی حاصل ہو جائے گی۔

یہ منصوبہ دہلی، دین دیال اُپادھیائے جنکشن، پٹنہ، کیول، بھاگلپور، کھنہ اور ہاوڑہ کے درمیان ریلوے لائنوں کو 4 لائنوں تک توسیع دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس راستے کو بھارتی ریلوے کی توانائی، معدنیات اور سیمنٹ راہداری کے تحت اہم راہداری قرار دیا گیا ہے۔ یہ مضبوط کیا جانے والا ریلوے سیکشن بکسر ضلع کے چوسہ میں قائم کی جانے والی 2120 میگاواٹ کی مجوزہ حرارتی بجلی گھر کے لیے بھی نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ منصوبہ بڑی مقدار میں خام مال اور دیگر ضروری اشیا کی ریلوے کے ذریعے نقل و حمل پر انحصار کرے گا۔

یہ منظوری اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ بھارتی ریلوے زیادہ ٹریفک والے ریلوے راستوں پر گنجائش بڑھانے، توانائی اور صنعتی شعبوں کے لیے نقل و حمل کے نظام کو مضبوط بنانے اور بہار کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1094


(रिलीज़ आईडी: 2292933) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada