ادویات سازی کا محکمہ
قومی ادارہ برائے فارماسیوٹیکل تعلیم و تحقیق
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:28PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آرز) دواسازی اور طبی آلات کے شعبوں میں تعلیم اور تحقیق کے لیے ملک کے ممتاز ادارے ہیں۔ اس وقت ملک میں سات این آئی پی ای آرز کام کر رہے ہیں۔پہلا این آئی پی ای آر پنجاب کے موہالی میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860 کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور بعد میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون یعنی این آئی پی ای آر ایکٹ، 1998 کے ذریعے اسے قانونی حیثیت دی گئی۔سال 2007 میں اس قانون میں ترمیم کے بعد مزید چھ این آئی پی ای آرز قائم کیے گئے، جو درج ذیل مقامات پر واقع ہیں:
احمد آباد (گجرات)، گوہاٹی (آسام)، حاجی پور (بہار)، حیدرآباد (تلنگانہ)، کولکاتا (مغربی بنگال) اور رائے بریلی (اتر پردیش)
تمام سات این آئی پی ای آرز کو این آئی پی ای آر ایکٹ، 1998 کے تحت قانونی شناخت دی گئی ہے اور انہیں قومی اہمیت کے ادارے قرار دیا گیا ہے۔
یہ معلومات کیمیکلز اور کھاد کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
(ش ح ۔ ش ت ۔ت ا(
U.No.1028
(रिलीज़ आईडी: 2292484)
आगंतुक पटल : 8