بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
واٹر میٹرو نظام کی توسیع
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 3:38PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) ماحول دوست آبی عوامی نقل و حمل کے نظام کی منصوبہ بندی، عمل درآمد، حفاظتی معیارات اور فروغ کے لیے نیشنل واٹر میٹروگائیڈلائنس2026 تیار کر رہی ہے۔ ان رہنما خطوط میں صفر یا کم اخراج والی ٹیکنالوجی کا فریم ورک، معیاری تقاضے، مالیاتی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ اور مختلف وزارتوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی سے متعلق امور شامل کیے گئے ہیں۔
اِن لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، نے ملک کے 18 منتخب مقامات پر شہری واٹر میٹرو نظام کی ترقی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز شروع کی ہیں۔ ان میں سے 15 مقامات کی فزیبلٹی اسٹڈیز مکمل ہو چکی ہیں، جن سے تکنیکی موزونیت، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات، عملی طریقۂ کار اور پانی پر مبنی شہری عوامی نقل و حمل کے نظام کے نفاذ کے امکانات کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
تاہم، وزارت کے دیگر اقدامات کے تحت وارانسی، ایودھیا، پٹنہ اور کولکاتا میں چار ہائبرڈ برقی آبی جہاز تعینات کیے جا چکے ہیں، جبکہ وارانسی میں ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والا ایک آبی جہاز بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
ش ح۔ م م۔ ش ب ن
U-NO-1033
(रिलीज़ आईडी: 2292447)
आगंतुक पटल : 11