وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے بھارت میری ٹائم انشورنس پول(بی ایم آئی پی) کے تحت تحفظ اور معاوضے کی انشورنس پروڈکٹ کا آغاز کیا
بھارت میری ٹائم انشورنس پول کے متعارف ہونے کے ساتھ، جنگ کے خطرے کے پریمیم کی شرح تقریباً 35-40فیصدتک کم ہو جاتی ہے، جسکا مغربی ایشیا کے تنازع کے عروج پر مشاہدہ کیاگیا
مورخہ 29 جولائی 2026 تک پول کے تحت جاری کردہ کارگو اور ہل وار کے خطرات کا احاطہ کرنے والی کل 1608 پالیسیاں جاری کی گئیں
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 6:09PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکمے، وزارت خزانہ نے آج نئی دہلی میں سکریٹری،ڈی ایف ایس کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں بھارت میری ٹائم انشورنس پول کے تحت بھارت کے پہلے خودمختار حمایت یافتہ تحفظ اور معاوضہ انشورنس پروڈکٹ کا آغاز کیا گیا، جسے نیو انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل آف شپنگ جناب شیام جگناتھن، محکمہ مالیاتی خدمات کے سینئر افسران بشمول ایڈیشنل سکریٹری جناب دیبایش پرسٹی، اور سی ایم ڈی، جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا جناب ہتیش جوشی، سی ایم ڈی، نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ، محترمہ گریجا سبرامنیم، سی ایم ڈی شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کیپٹن بنیش کمار تیاگی، سکریٹری جنرل، جنرل انشورنس کونسل محترمہ کستوری سین گپتا، آئی سی سی ایس اے اور آئی این ایس اے کے سینئر افسران اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس ایچ۔ وینکٹیش پتی ایسنے شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، سکریٹری، ڈی ایف ایس نے بھارت کے سمندری شعبے کے لیے اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے تحفظ اور معاوضہ انشورنس پروڈکٹ کی تشکیل کے عمل میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔ سکریٹری،ڈی ایف ایس نے پہلی پی اینڈ آئی پالیسی دستاویز شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے حوالے کی جو بھارت میری ٹائم انشورنس پول کے تحت نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے جاری کی گئی تھی، جس میں کریو اور کارگو کی ذمہ داری، آلودگی کی ذمہ داری، ملبے کو ہٹانے،ہمہ وقت پورٹ کرسپانڈنٹ نیٹ ورک کے خلاف مالی تحفظ فراہم کیا گیا جس میں ہرجانے کی حد ڈیڑھ ارب ڈالر تک ہے۔

مورخہ 12 مئی 2026 کوڈی ایف ایس کے ذریعے بھارت میری ٹائم انشورنس پول کو خودمختار گارنٹی کے ذریعے فعال کرنے کے بعد سے، پول نے مارکیٹ میں کافی قبولیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستانی اسٹیک ہولڈرز کو بلاتعطل جنگ کے خطرے کی انشورنس کی صلاحیت فراہم کرنے کے اپنے بنیادی مقصد کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔بھارت میری ٹائم انشورنس پول کے متعارف ہونے کے ساتھ، جنگ کے خطرے کے پریمیم کی شرحوں میں تقریباً 35-40فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے، اگر اس کا موازنہ مغربی ایشیا کے تنازع کی بلندی پر مشاہدہ کی گئی سطحوں سے کیا جائے۔ 29 جولائی 2026 تک، پول کے تحت کارگو وار کے خطرات اور ہل وار کے خطرات کا احاطہ کرنے والی کل 1608 پالیسیاں جاری کی گئی ہیں۔
جبکہ بھارت میری ٹائم انشورنس پول میکانزم سمندری جنگ کے خطرے کی انشورنس کوریج کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے، گھریلو انڈر رائٹنگ کی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے، اوربھارت کے جہاز رانی اور تجارتی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو بڑھاتا ہے، تحفظ اور معاوضہ کوریج کو شامل کرنے کے لئے پول کو بڑھانابھارت کے میری ٹائم رسک مینجمنٹ فریم ورک کو مزید مضبوط کرے گا اور اس کے بیمہ کے نظام کو بہتر بنائے گا۔
یہ پہل لچکدار، گھریلو انشورنس صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے ملک کے عزم کی جانب ایک اور قدم ہے اور خصوصی انشورنس حل میں خود انحصاری کو فروغ دینے، غیر ملکی منڈیوں پر انحصار کو کم کرکے، اور اس بات کو یقینی بنا کر کہبھارت کی سمندری تجارت سے پیدا ہونے والی قدر ملکی معیشت کے اندر برقرار رہے، آتم نر بھر بھارت کے وسیع تر قومی وژن کی حمایت کرتا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 974
(रिलीज़ आईडी: 2292016)
आगंतुक पटल : 10