وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں چاندی کا  تمغہ جیتنے پر محمد باسل مورسنگناکتھ کو مبارک باد دی

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 5:25PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیل2026 میں چاندی کا  تمغہ جیتنے پر محمد باسل مورسنگناکتھ کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے ان کی زبردست رفتار، عزم اور بہترین دوڑ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکردگی اس سیزن میں ان کی بہترین کارکردگی بھی رہی۔

جناب نریندرمودی نے کہا کہ یہ کامیابی محمد باسل مورسنگناکتھ کی سخت محنت، لگن اور یکسوئی کی عکاس ہے اور انہوں نے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب نریندرمودی نے کہا ؛

‘‘محمد باسل مورسنگاناکتھ نے شاندار چاندی کا  تمغہ جیتا ہے! زبردست دوڑ اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا! اس کامیابی اور اپنے اس سیزن کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ ان کی یہ کامیابی ان کی سخت محنت، یکسوئی اور لگن کی عکاس ہے۔ میری دعاء ہے کہ وہ آئندہ بھی کامیابیوں کی نئی بلندیاں حاصل کرتے رہیں۔’’

#CWG2026”

************

 ش ح ۔ش م۔ش ت

UN-NO-962


(रिलीज़ आईडी: 2291919) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Malayalam