وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

زیرِ آب ثقافتی ورثہ

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 3:44PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے انڈر واٹر آرکیالوجی ونگ کی جانب سے فی الحال دوارکا اور بیٹ دوارکا (گجرات)، مہابلی پورم (تمل ناڈو) اور کارائیکل (پڈوچیری) میں تلاش و تحقیق کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید برآں، حکومتِ ہند نے تمل ناڈو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی کو پومپوہر (تمل ناڈو) میں اور مائن آرکیالوجی سینٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی کو بیٹ دوارکا اور چھاری و گنگاٹا بیٹ (گجرات) میں زیرِ آب کھدائی / تلاش وتحقیق کے لیے لائسنس جاری کیا ہے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے انڈر واٹر آرکیالوجی ونگ کو مختص کیے گئے بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

اب تک مختص کی گئی رقم(روپے)

اب تک کے اخراجات(روپے)

2025-26

75,40,000/-

74,91,064/-

2026-27

66,50,000/-

25,63,894/-

 

اس کے علاوہ، تمل ناڈو میں آرکیالوجی  سے متعلق ریاستی محکمے نے زمین کے ساتھ ساتھ زیرِ آب آثار قدیمہ سے متعلق کھدائیوں کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی کامختص  بجٹ 20 لاکھ روپے ہے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے انڈر واٹر آرکیالوجی ونگ نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی تربیت اور پانی میں ڈوبے ہوئے مقامات کے سروے کے لیے ایک مرکوز پروگرام شروع کیا ہے۔

سال 2030 تک زیرِ آب تلاش و تحقیق / کھدائی کے لیے درج ذیل مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے:

دوارکا اور بیٹ دوارکا (گجرات)

وجے درگ (مہاراشٹر)

جنجیرہ (مہاراشٹر)

کارائیکل (پڈوچیری)

مہابلی پورم (تمل ناڈو)

یہ معلومات ثقافت وسیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ک ح –ت ع

U.NO.949


(रिलीज़ आईडी: 2291797) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu