وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی کتب خانے

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 3:43PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت نے نیشنل مشن آن لائبریری اسکیم کے تحتاین ایم ایل ماڈل لائبریریوں کے قیام کی پہل کے ذریعے متعلقہ ریاستی حکام کی سفارش پر ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک سرکاری مرکزی کتب خانے اور ایک ضلعی کتب خانے کو مالی معاونت  فراہم کی ہے، جبکہ وزارتِ ثقافت کی جانب سے نشان زد کردہ 6 لائبریریوں کو بھی مالی امداد فراہم کی گئی ہے، جن کی تفصیلات ضمیمہ-اےمیں دی گئی ہیں۔

مشن کے تحت سال کے لحاظ سے مختص کردہ بجٹ، جاری کردہ فنڈ اور اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -

رقم لاکھ  روپےمیں

مالی سال

مختص بجٹ (نظرثانی شدہ تخمینہ)

وزارت کی طرف سے جاری کردہ فنڈ

اصل اخراجات

2016-17

3250.00

2637.84

1807.96

2017-18

4960.00

2884.43

652.52

2018-19

3992.00

2525.45

404.35

20-2019

73.00

0.00

232.82

21-2020

0.00

0.00

151.27

22-2021

165.00

152.16

442.18

2022-23

1910.00

1895.55

306.24

2023-24

2602.00

469.24

1357.07

2024-25

2161.00

2071.80

1893.66

2025-26

3507.00

3309.00

3244.08

 

آئین  ہندکے ساتویں شیڈول کے مطابق کتب خانے ریاستی موضوع ہیں، اور عوامی کتب خانے متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتے ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م ش ع۔ اش ق  

 (U: 948)


(रिलीज़ आईडी: 2291769) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी