قبائیلی امور کی وزارت
مغربی بنگال میں ای ایم آرایس کی توسیع
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 1:35PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے بتایا کہ مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کا بنڈوان بلاک واحدایسا بلاک ہے جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کے قیام کے لیے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتا ہے ۔ ریاستی حکومت نے مذکورہ بلاک کے لیے زمین کی نشاندہی کی ہے ۔
ریاستی حکومت کی اطلاع کے مطابق کالمپونگ میں ای ایم آر ایس متبادل عمارت میں چل رہا ہے اور مستقل عمارت کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ۔ ای ایم آر ایس کالمپونگ کے لئے کل 20.91 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے ، جس میں سے 9.96 کروڑ جاری کئے گئے ہیں ۔
موجودہ اسکیم کے تحت ای ایم آر ایس کا قیام 2011 کی مردم شماری پر مبنی ہے ۔
******
ش ح۔ م ش ا ۔ اش ق
(U: 932)
(रिलीज़ आईडी: 2291677)
आगंतुक पटल : 9