ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: قومی نیوکلیئر میڈیسن توسیعی پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 4:06PM by PIB Delhi
بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر(بی اے آر سی، جو محکمہ جوہری توانائی(ڈی اے ای) کا ایک تحقیقی و ترقیاتی (آر اینڈ ڈی) ادارہ ہے، ممبئی کے ریڈی ایشن میڈیسن سینٹر (آر ایم سی) اور کولکاتہ کےریڈی ایشن میڈیسن ریسرچ سینٹر(آر ایم آر سی) میں موجود طبی مریض خدماتی یونٹس کے ذریعے نیوکلیئر میڈیسن کے شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ مراکز کینسر کے علاج کیلئے تشخیصی اور علاجی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ویری ایبل انرجی سائیکلوٹر سینٹر (وی سی سی سی)، جو محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کا ایک تحقیقی و ترقیاتی ادارہ ہے، وہاں موجود 30ایم ای وی میڈیکل سائیکلوٹر کو کینسر کی تشخیص کے لیے ریڈیو آئسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تجارتی تیاری کے لیے چلایا جا رہا ہے۔
وی ای سی سی کی میڈیکل سائیکلوٹر سہولت میں تیار کیے جانے والے ریڈیو آئسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کو باقاعدگی سے مختلف اسپتالوں اور نیوکلیئر میڈیسن مراکز تک پہنچایا جا رہا ہے۔
ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) ، جو محکمہ جوہری توانائی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک امدادی ادارہ ہے، نے کینسر کے خلاف جدوجہد میں نیوکلیئر تکنیکوں کے استعمال کے ذریعے درج ذیل تشخیصی اور علاجی سہولیات قائم کی ہیں:
گاما کیمرہ اور اس سے متعلق ریڈیو فارمیسی لیبارٹری
یہ یونٹ مختلف اقسام کی فعالیاتی امیجنگ(ایف آئی) انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کینسر کی اسٹیجنگ میں معاون ہوتی ہے۔ اس میں پروسٹیٹ –اسپیسیفائی ممبرین اینٹی جن99-ایم ٹی ای پی ایس ایم اے) جیسے اسکین شامل ہیں۔
دیگر امیجنگ خدمات جسم کے مختلف افعال کا جائزہ لینے میں مدد دیتی ہیں، جیسےملٹی گیٹیڈ ایکوزیشن(ایم یو جی اے) امیجنگ، جو دل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی-کمپیوٹڈ ٹوموگرافی (پی ای ٹی- سی ٹی) اور اس کی ریڈیو فارمیسی لیبارٹری
یہ یونٹ بنیادی طور پر کینسر کی اسٹیجنگ کے لیے کام کرتا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ریڈیو ایکٹو دوا ایف ایف ڈی جی 18 ہے، جو زیادہ تر کینسرز کی اسٹیجنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، غذائی نالی کا کینسر، چھاتی کا کینسر، لمفوما وغیرہ شامل ہیں۔
دیگر ریڈیو ایکٹیو ادویات، جیسے:
جی اے 68 ڈی او ٹی اے این او سی
جی اے 68 ایف اے پی آئی(جو ادارے کے اندر ہی تیار اور معیار کے مطابق جانچ کی جاتی ہیں) مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جن میں پروسٹیٹ کینسر، نیورواینڈوکرائن ٹیومرز، میوسینس اور سائنٹ جی آئی(جی آئی) کینسرز وغیرہ شامل ہیں۔
ہائی ڈوز ریڈیونیوکلائیڈ تھراپی وارڈ اور اس کی ریڈیو فارمیسی لیبارٹری
چھ بستروں پر مشتمل ہائی ڈوز تھراپی وارڈ کو اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ ( اے ای آر بی) کی ہدایات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مناسب لے آؤٹ اور تابکار آلودگی سے متاثرہ مریضوں کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے تاخیر شدہ ٹینک(ڈی ٹی) کی سہولت موجود ہے۔
اس سہولت میں درج ذیل ریڈیو نیوکلیائی علاج استعمال کیے جاتے ہیں:
- آیوڈین-131: تھائیرائڈ کینسر کے علاج کے لیے۔
- لوٹیٹیم-177 (پی ایس ایم )، ایل یو-177اور ایل یو-177 ڈی او ٹی اے این او سی: پروسٹیٹ کینسر، نیورواینڈوکرائن کینسر اور دیگر سومیٹو اسٹیٹن ریسپٹر (ایس ایس ٹی آر) رکھنے والی مہلک بیماریوں کے علاج کے لیے۔
- ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) طبی اور صحت سے متعلق معروف ضروریات کے لیے منصوبہ بندی، مصنوعات کی تیاری اور ترقی کے منصوبوں پر بھی کام کرتا ہے۔ لیبارٹری میں تیاری کے بعد مصنوعات کی جانچ کی جاتی ہے، خامیوں اور معیار سے متعلق مسائل کو دور کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ پہلا قابلِ استعمال ورژن تیار ہو جائے۔
اس کے بعد اسے عملی استعمال میں لایا جاتا ہے، جانچ کی جاتی ہے، اور تجربات کی بنیاد پر مزید بہتر ورژنز تیار کیے جاتے ہیں۔
مثالیں:
- وائی90بھابھا اسفیئرز جیسے طبی آلات کی تیاری برائے ٹرانس آرٹیریل ریڈیو ایمبولائزیشن(ٹی اے آر ای): اس کا تصور، تیاری، جانچ اور بہتری بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر/بورڈ آف ریڈی ایشن اینڈ آئسوٹوپ ٹیکنالوجی (بی اے آر سی/بی آر آئی ٹی) اورٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) کے ذریعے کی گئی۔
- بلڈ اریڈی ایٹر (بی آئی) کی تیاری۔
- بھابھاٹرون کی تیاری۔
- بی اے آر سی کی جانب سے ریڈیو پروٹیکٹرز (آر پی) کی تیاری، جبکہ ان کی جانچ اورڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) سے منظوری کا عمل ٹی ایم سی کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
فی الحال ریڈیو آئسوٹوپس تحقیقی ری ایکٹرز اور سائیکلوٹرز کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں۔روتھینیم-106 ، سیزیم-137 اوراسٹرونشیم-90 جیسے ریڈیو آئسوٹوپس، جن سےیٹریئم-90 حاصل کیا جاتا ہے،ہائی لیول لیکوئڈ ویسٹ ( ایچ ایل ایل ڈبلیو)** کی دوبارہ پروسیسنگ کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔
طبی آئسوٹوپس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے ایک مخصوص آئسوٹوپ پروڈکشن ری ایکٹر(آئی پی آر) تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ ری ایکٹر بی اے آر سی ، وشاکھاپٹنم میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔
آئی پی آر کے فعال ہونے سے بھارت ریڈیو آئسوٹوپس کے شعبے میں خود کفیل بن سکتا ہے۔ بی اے آر سی باقاعدگی سے ریڈیو آئسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز بھی تیار کرتا ہے اور انہیں بی آر آئی ٹی کے ذریعے پورے بھارت کے نیوکلیئر میڈیسن مراکز تک فراہم کرتا ہے، جس سے تشخیصی اور علاجی استعمال کے لیے ان کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جاتی ہے۔
نیوکلیئر میڈیسن میں تربیت اور صلاحیت سازی
محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے نیوکلیئر میڈیسن کے شعبے میں صلاحیت سازی کو مضبوط کر رہا ہے۔
بی اے آر سی درج ذیل تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے:
- ڈاکٹر آف میڈیسن (MD) ان نیوکلیئر میڈیسن
- ماسٹر آف سائنس ( ایم ایس سی) ان نیوکلیئر میڈیسن اینڈ مالیکیولر امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم ایم اینڈ ایم آئی ٹی)
- ماسٹر آف سائنس ( ایم ایس سی) ان نیوکلیئر میڈیسن ٹیکنالوجی اینڈ ہاسپٹل ریڈیو فارمیسی ( ایم ایم ٹی اینڈ ایچ آرپی)
- ڈپلومہ ان ریڈیولوجیکل فزکس ( ڈپ آر پی)
ان کورسز کے ذریعے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور ٹیکنالوجسٹ بھارت کے مختلف نیوکلیئر میڈیسن مراکز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدامات نیوکلیئر میڈیسن اور کینسر کے علاج میں ریڈیو آئسوٹوپس اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنانے میں معاون ہیں۔
ٹاٹا میموریل سینٹر(ٹی ایم سی) کے تربیتی پروگرام
نیوکلیئر میڈیسن کے شعبے میں تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے کے لیے ٹی ایم سی درج ذیل کورسز منعقد کر رہا ہے:
- ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) نیوکلیئر میڈیسن – 3 سالہ کورس
- نیوکلیئر تھیرا نوٹکس- 2 سالہ فیلوشپ
- ماسٹر آف سائنس ( ایم ایس سی) – نیوکلیئر میڈیسن اینڈ مالیکیولر امیجنگ ٹیکنالوجی(این ایم ایم آئی ٹی)2 سالہ کورس
فی الحال محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کو ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایوان زیریں-لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*****
ش ح- ظ الف- ن م
UR-923
(रिलीज़ आईडी: 2291625)
आगंतुक पटल : 10