ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا  ( پی ایم کے وی وائی )  کے روزگار سے متعلق نتائج

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 4:22PM by PIB Delhi

ہنرمندی  کی ترقی اور صنعت کاری   کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ   پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کا موجودہ مرحلہ، یعنی پی ایم کے وی وائی 4.0، مالی سال 23-2022 ء   سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کو  ، ان کے مختلف پیشہ ورانہ راستوں کے انتخاب کے لیے بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جب کہ انہیں صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ  ہنر مندی سے متعلق کورسز کے ذریعے، جن میں ملازمت کے دوران تربیت (آن جاب ٹریننگ - او جے ٹی) شامل ہے، مناسب رہنمائی اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

ہنرمندی  کی ترقی اور صنعت کاری   کی وزارت  (ایم ایس ڈی ای)  اس اسکیم کے معیار اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً پی ایم کے وی وائی کا آزادانہ  طور پر جائزہ  لیتی رہتی ہے۔ حال ہی میں، پی ایم کے وی وائی 4.0 کے اثرات کا ایک آزادانہ  طور پر تیسرے فریق کے ذریعے جائزہ ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائنانشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) نے لیا، جو حکومتِ ہند کی وزارتِ خزانہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ جائزہ  ریاست آسام  سمیت ملک بھر میں  انجام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، پی ایم کے وی وائی کے تحت فراہم کی گئی تربیت نے مختصر مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) حاصل کرنے والے امیدواروں کے روزگار کے نتائج میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ تربیت سے قبل ملازمت یا خود روزگار سے وابستہ ایس ٹی ٹی امیدواروں کا مشترکہ تناسب 26.6  فی صد تھا، جو پی ایم کے وی وائی کی تربیت کے بعد بڑھ کر 45.4  فی صد ہو گیا، یعنی 18.8 فی صد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آمدنی کے حوالے سے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 41.4  فی صد ایس ٹی ٹی امیدواروں اور 48.9  فی صد پیشگی  ہنر مندی کی شناخت (آر پی ایل) کے امیدواروں نے تربیت اور سرٹیفکیشن کے بعد اپنی آمدنی میں اضافے کی اطلاع دی۔

***

) ش ح – ا  ک  - ع ا )

U.No. 867


(रिलीज़ आईडी: 2291260) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu