خلا ء کا محکمہ
پارلیمانی سوال: یوویکا (ینگ سائنٹسٹ پروگرام)
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 4:06PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پینشن ، ایٹمی توانائی اور خلا ء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسرو کے نو مراکز میں11 سے 22 مئی2026 کے دوران یوویکا (ینگ سائنٹسٹ پروگرام)کا کامیاب انعقادکیا گیا، جن میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)، ستیش دھون خلائی مرکز شار (ایس ڈی ایس سی شار)، نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی)، یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر (یو آر ایس سی)، اسپیس ایپلی کیشنز سینٹر (ایس اے سی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس)، نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشنز سینٹر (این ای ایس اے سی)، اسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آر سی) اور ریجنل ریموٹ سینسنگ سینٹر(آر آر ایس سی) ویسٹ شامل ہیں۔ اس پروگرام میں28 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام 8علاقوں سے تعلق رکھنے والے 456 میریٹوریس طلبہ نے شرکت کی۔
یوویکا 2026 کے دوران طلبہ کو عملی تربیت اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے خلائی سائنس، ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال سے روشناس کرایا گیا۔ ان سرگرمیوں میں سینئر سائنس دانوں اور گگن یاتریوں سے ملاقات، خلائی سائنس اور اسرو کی کامیابیوں پر لیکچرز، آر ایچ-200 راکٹ کے براہِ راست تجرباتی پرتاب کا مشاہدہ، انٹارکٹیکا میں بھارت کے بھارتی اسٹیشن کی ٹیم سے براہِ راست گفتگو، واٹر راکٹ کا عملی مظاہرہ اور پروگرام ایبل روبوٹک کٹ کے ذریعے بنیادی روبوٹکس، چندریان-3 ڈی آئی وائی کٹ اسمبلی ، ماڈل راکٹ کی تیاری اور اس کا آغاز نیز دوربین کے ذریعے آسمان کا مشاہدہ جیسی عملی سرگرمیاں شامل تھیں۔
یوویکا 2026 کے تحت اس بار اسرو کے 9 مراکز میں 456 طلبہ نے شرکت کی، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں اسرو کے 7 مراکز میں 350 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ فی الحال مذکورہ پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے ادارہ جاتی شراکت داری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یوویکا پروگرام میں انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، تاہم دیہی اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو 15 فیصد خصوصی ترجیح دی جاتی ہے۔
*********
( ش ح ۔ش م۔ت ا)
U. No. 862
(रिलीज़ आईडी: 2291241)
आगंतुक पटल : 10