عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: سرکاری وزارتوں اور محکموں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 3:31PM by PIB Delhi
ہندوستان میں سول سروسز کی صلاحیت سازی کے اہم پروگرام ’’مشن کرم یوگی‘‘ کا مقصد سرکاری اہلکاروں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت سول سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں صلاحیت سازی کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے، تاکہ سرکاری افرادی قوت کو اس میدان میں ضروری مہارتوں اور معلومات سے آراستہ کیا جا سکے۔اس وقت آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر، جس سے حکومتِ ہند کی تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں کے علاوہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کے 1.70 کروڑ سے زائد سرکاری ملازمین منسلک ہیں، مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق 218 کورسز دستیاب ہیں۔ ان کورسز کا مقصد سرکاری اہلکاروں کو ضروری ڈیجیٹل معلومات اور مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ آئی گوٹ پلیٹ فارم پر ان کورسز کے ذریعہ اب تک سیکھنے والوں نے 3.3 کروڑ سے زائد کورسز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کاتحفظ ایکٹ، 2023 اور ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا تحفظ کے قواعد، 2025 کا نوٹیفکیشن 13 نومبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔ ان کے تحت یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی صرف قانونی مقصد کے لیے اور اس کی آزادانہ، مخصوص، باخبر، غیر مشروط اور واضح رضامندی کے بعد ہی کی جائے۔سدھی کے لوک سبھا حلقے میں انتظامی امور میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کسی بھی قسم کا تجرباتی منصوبہ نہیں چلایا گیا ہے۔ تاہم، آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر دستیاب مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق تمام کورسز، پلیٹ فارم سے وابستہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے دستیاب ہیں، جن میں سدھی لوک سبھا حلقے کے سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، نیز وزیرِ اعظم کے دفتر میں وزیرِ مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
***
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
Urdu.No-852
(रिलीज़ आईडी: 2291106)
आगंतुक पटल : 13