وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
آندھرا پردیش میں جی اے آئی ایس کے تحت ماہی گیروں کے بیمہ دعوے
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 2:50PM by PIB Delhi
ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کی ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے ماہی گیری کے محکمے کی جانب سے مالی سال 21-2020 ء سے اب تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، بشمول آندھرا پردیش، میں ماہی گیری کی ترقی کے لیے 20,750 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) نافذ کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ، دیگر امور کے علاوہ سمندری اور اندرونِ ملک دونوں طرح کے ماہی گیروں اور متعلقہ ماہی گیری کارکنوں کو گروپ حادثاتی بیمہ کوریج کے ذریعے سماجی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جس میں بیمہ پریمیم کی پوری رقم ، مرکز اور ریاست کے درمیان 60:40 کے تناسب سے، ہمالیائی اور شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 90:10 کے تناسب سے تقسیم کی جاتی ہے، جب کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معاملے میں بیمہ پریمیم کی پوری رقم مرکز کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت فراہم کئے جانے والے بیمہ کوریج میں (i) موت یا مکمل مستقل معذوری کی صورت میں 5,00,000 روپے، (ii) جزوی مستقل معذوری کی صورت میں 2,50,000 روپے، اور (iii) حادثے کی صورت میں اسپتال میں علاج کے اخراجات کے لیے 25,000 روپے کی رقم شامل ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آندھرا پردیش نے گروپ حادثاتی بیمہ اسکیم (جی اے آئی ایس) میں حصہ نہیں لیا۔ موجودہ مالی سال 27-2026 ء کے دوران 2,84,888 ماہی گیروں کو بیمہ کوریج فراہم کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، جی اے آئی ایس کے تحت دعوے جمع کرانے اور ان کے تصفیے کا عمل بیمہ پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے دعوے جمع کرانے کے معیاری فارم اور جانچ فہرستیں مقرر کی گئی ہیں، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقررہ مدت سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ماہی گیری کے محکموں ، بیمہ ثالث اور بیمہ کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ خامیوں کو دور کیا جا سکے، دعووں سے متعلق دستاویزات کو بروقت جمع کرائے جانے کو یقینی بنایا جا سکے اور اہل دعووں کا بروقت تصفیہ ممکن بنایا جا سکے۔
( سی ) اور ( ڈی ) : حکومت آندھرا پردیش نے موجودہ مالی سال 27-2026 ء ( یکم جون ، 2026 ء سے 31 مئی ، 2027 ء تک) کے دوران پہلی بار گروپ حادثاتی بیمہ اسکیم (جی اے آئی ایس) میں حصہ لیا ہے تاکہ 2,84,888 ماہی گیروں کو بیمہ کوریج فراہم کیا جا سکے اور اب تک تصفیے کے لیے کوئی دعویٰ موصول نہیں ہوا ہے۔ اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق، حادثے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر دعوے کی اطلاع دینا ضروری ہے، جب کہ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مکمل دعوے کی تجویز 180 دن کے اندر جمع کرانا لازمی ہے۔ اس عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں اور جائزہ اجلاسوں کے فیصلوں پر مسلسل عمل درآمد کی نگرانی کی جاتی ہے۔
***
) ش ح – ا ک - ع ا )
U.No. 847
(रिलीज़ आईडी: 2291098)
आगंतुक पटल : 11