سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر ناجائز قبضےکا خاتمہ کر کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 12:38PM by PIB Delhi

ہندوستان کی قومی شاہراہیں ملک میں آمد و رفت اور معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، جن پر ہر روز لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں اور ریاستوں کے درمیان سامان کا وسیع پیمانے پر نقل و حمل انجام دیا جاتا ہے۔ تاہم، قومی شاہراہوں کے اطراف غیر قانون قبضے سڑکوں کی حفاظت اور شاہراہوں کے مؤثر انتظام کے لیے بدستور ایک سنگین اور مسلسل درپیش چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

غیر قانونی تعمیرات، تجارتی ادارے، عارضی ڈھانچے، سڑک کے کنارے ناجائز قبضے اور دیگر تجاوزات شاہراہ کے راستے کو کو تنگ کر دیتے ہیں، حد نظر میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، پانی کےنکاسی کے نظام کو متاثر کرتے ہیں اور گاڑیوں کے  آنے اورجانے کے مقامات کو غیر محفوظ بنا دیتے ہیں۔ اس طرح کی رکاوٹیں گاڑیوں کو اچانک لین بدلنے پر مجبور کرتی ہیں، ڈرائیوروں کو سوچنے کا موقع نہیں مل پاتا اور ان کی توجہ منتشر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں سڑک حادثات کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، غیر قانونی قبضے قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال، ہنگامی امدادی کارروائیوں اور مستقبل میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں بھی بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔

عوامی سڑکوں کو محفوظ اور بلا رکاوٹ قابلِ استعمال رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عوامی سڑکوں اور قومی شاہراہوں سے تمام غیر غیر قانونی قبضے ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس عزم کے مطابق وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں اور قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) ملک بھر میں غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے مسلسل مہمات چلا رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں متعلقہ قوانین اور مقررہ ضابطوں کے مطابق انجام دی جاتی ہیں، جن کا مقصد شاہراہوں سے گزرنے کے قانونی حق  کو بحال کرنا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے سفر کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک اہم کارروائی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے راجکوٹ پروجیکٹ عمل درآمد یونٹ (پی آئی یو) کی جانب سے کی جا رہی ہے، جس نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی از خود نوٹس آئینی درخواست (دیوانی) نمبر 9/2025 میں جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

این ایچ اے آئی نے اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والی تقریباً 693 کلومیٹر قومی شاہراہوں کا سروے کیا اور غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی تجارتی راستوں اور بغیر اجازت بنائے گئے درمیانی راستوں (میڈئین کٹس) کے خلاف 1,403 نوٹس جاری کیے۔ یہ تمام عوامل تیز رفتار شاہراہوں پر مہلک حادثات کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور سڑکوں کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے اتھارٹی نے اب تک 361 سے زائد غیر قانونی راستوں اور غیر قانونی قبضے کو ہٹا دیا ہے، جبکہ 150 غیر قانونی درمیانی راستوں کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں (ڈی ایم) اور پولیس سپرنٹنڈنٹس (ایس پی) کے قریبی تعاون سے چلائی گئی، جس سے کارروائی کو مؤثر اور بلا رکاوٹ انداز میں انجام دینے میں مدد ملی۔ حالیہ بڑی کارروائیوں کے دوران مذہبی اہمیت رکھنے والی سومناتھ–دوارکا شاہراہ کے ساتھ واقع سیکڑوں غیر قانونی  قبضوں کو کامیابی سے ہٹایا گیا، جن میں خاص طور پر بردیا اور ایونسٹ ہوٹل سے ہاتھی چوک تک کے راستے کا علاقہ شامل ہے۔

یہ اقدامات محض قانونی کارروائیاں نہیں ہیں بلکہ سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مؤثر اقدامات ہیں۔ ہر ہٹائے گئے غیر قانونی قبضے سے حد نظر میں بہتر ہوتی ہے، ٹریفک کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے، ہنگامی کارروائیوں کے لیے جگہ دستیاب ہوتی ہے اور حادثات کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اسی کے ساتھ، مقررہ شاہراہ سے گزرنے کا حق(رائٹ آف وے) کا تحفظ قومی بنیادی ڈھانچے میں کی جانے والی عوامی سرمایہ کاری کو محفوظ بناتا ہے اور مستقبل میں شاہراہوں کی ترقی کے منصوبوں کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

***

 ش ح ۔ش ب۔ش ت

UNO-839


(रिलीज़ आईडी: 2290975) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu