بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے ذریعے قابل اعتماد سپلائی چین، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور بھارت کے صنعتی ماحولیاتی نظام میں ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کی مؤثر شمولیت کو فروغ دیا جا رہا ہے
این ایس ایس ایچ اسکیم ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کو بااختیار بنا رہی ہے: ٹیکنالوجی، استعداد سازی اور منڈی تک رسائی کے ذریعے جامع ترقی کو فروغ دے رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 4:19PM by PIB Delhi
وزارت ایم ایس ایم ای کے تحت نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم، ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کی مسابقتی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔ یہ اسکیم ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ اور سرکاری خریداری کے نظام میں زیادہ مؤثر شرکت کو فروغ دے کر کاروباری اداروں کو بااختیار بنا رہی ہے۔ اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم اور بزنس ایکسلریشن پروگرام (بی اے پی) جیسے اقدامات کے ذریعے یہ اسکیم کاروباری اداروں کو عملی رکاوٹوں پر قابو پانے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے، ضابطہ جاتی تقاضوں کی بہتر تکمیل کرنے اور بڑے ادارہ جاتی بازاروں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
- ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کے ذریعے انجینئرنگ میں عمدگی: پنجاب کے ورون انٹرپرائزز کا کامیاب سفر

جناب حکم چند کی قیادت میں ورون انٹرپرائزز نے قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کے صنعتی حل فراہم کرتے ہوئے انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایک مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔ درستگی، معیار اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی پابندی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، اس ادارے نے بتدریج اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا تاکہ ادارہ جاتی اور سرکاری خریداروں کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔
پیداواری صلاحیت کی رکاوٹوں پر قابو
کاروبار میں توسیع کے ساتھ پیداواری صلاحیت میں اضافہ، کام کی تکمیل کے وقت میں کمی اور بدلتے ہوئے بازار میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ناگزیر ہو گیا۔ چنانچہ این ایس ایس ایچ دفتر، لدھیانہ کی معاونت سے ورون انٹرپرائزز نے 2021-22 کے دوران اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم کے تحت 15.67 لاکھ روپے کی مالی معاونت حاصل کی۔ اس معاونت کے ذریعے ادارے نے جدید مینوفیکچرنگ آلات نصب کیے، جن میں فائبر لیزر کٹنگ سسٹم، سی این سی ہائیڈرولک پریس بریک، ایئر کمپریسر، یو پی ایس سسٹم اور معاون برقی بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ ان جدید مشینوں کی تنصیب سے پیداواری کارکردگی، درستگی، معیار اور عملیاتی اعتماد میں نمایاں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں ادارہ بڑے پیمانے کی خریداری اور سرکاری ٹینڈروں میں مؤثر طور پر حصہ لینے کے قابل ہو گیا۔

ایک اہم سنگ میل ماڈرن کوچ فیکٹری (ایم ایس ایف)، رائے بریلی سے ریل کوچز کے لیے کنکشن باکسز کی فراہمی کا 95.99 لاکھ روپے کا خریداری آرڈر حاصل کرنا تھا۔ اس کامیابی نے ایک قابلِ اعتماد سپلائر کے طور پر ادارے کی ساکھ کو مزید مضبوط کیا، جو ریلوے کے لیے معیاری انجینئرنگ حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
طویل مدتی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد
جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کے ساتھ ورون انٹرپرائزز نے اعلیٰ قدر کی انجینئرنگ مصنوعات کے شعبے میں اپنی موجودگی مستحکم کی ہے۔ ایس سی ایل سی ایس ایس کے تحت حاصل ہونے والی معاونت نے ادارے کو سرکاری اور ادارہ جاتی بازاروں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنایا، جبکہ پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کی۔
پیٹرولیم لاجسٹکس میں حکمتِ عملی پر مبنی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے عمدگی کی توسیع: تمل ناڈو کے راجو تھنگاویلو کا کامیاب سفر

تروولور میں قائم جناب راجو تھنگاویلو نے پیٹرولیم لاجسٹکس کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد ادارہ قائم کیا ہے، جو بلک ایندھنکی نقل و حمل میں مہارت رکھتا ہے۔ سخت حفاظتی ضوابط اور عملیاتی معیارات پر مسلسل عمل درآمد کے ذریعے اس ادارے نے خود کو ایک قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر قائم کیا ہے، جس کی سرکاری خریداری کے شعبے میں موجودگی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ترقی اور ضابطہ جاتی چیلنجوں پر قابو
اپنی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ادارے کو اپنے بیڑے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے مقرر کردہ سخت حفاظتی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کو پورا کرنے کا چیلنج درپیش تھا۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ادارے نے اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم کے تحت 25 لاکھ روپے کی معاونت حاصل کی۔ اس معاونت کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی ضوابط کے مطابق نظام کو جدید بنایا گیا، جس سے بیڑے کی صلاحیت میں اضافہ، عملیاتی کارکردگی میں بہتری اور خدمات کی قابل اعتماد فراہمی کو تقویت ملی۔ اس کے نتیجے میں ادارہ صنعت کے بدلتے ہوئے معیارات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ اپنی مسابقتی صلاحیت کو بھی بہتر بنانے کے قابل ہوا۔

سرکاری خریداری کے شعبے میں موجودگی کو وسعت
ایس سی ایل سی ایس ایس کے تحت حاصل ہونے والی معاونت نے ادارے کو سرکاری خریداری کے نظام میں بڑے منصوبے حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ ایک اہم سنگِ میل اپریل 2026 میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے نقل و حمل کا معاہدہ حاصل کرنا تھا، جو لاجسٹکس کے شعبے میں بڑے پیمانے کے نقل و حمل کے منصوبوں کو انجام دینے کی ادارے کی بڑھتی ہوئی ساکھ اور صلاحیت کا عکاس ہے۔
مربوط کاروباری معاونت کے ذریعے طبی مینوفیکچرنگ میں تبدیلی: جھارکھنڈ کے بی او آئی کا کامیاب سفر
رانچی سے تعلق رکھنے والے جناب راہل اور محترمہ دیویا کی قیادت میں بی او آئی نے طبی اور آرتھوپیڈک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اپنی ایک نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ یہ ادارہ صحت کے شعبے کے سخت معیارات پر پورا اترنے والی معیاری مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ درستگی، ضابطہ جاتی تقاضوں کی تکمیل اور قابلِ اعتماد کارکردگی پر مضبوط توجہ کے ساتھ، اس ادارے نے ادارہ جاتی اور سرکاری شعبے کی منڈیوں میں بتدریج اپنی ساکھ مستحکم کی ہے۔

ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے نئے مواقع کی راہ ہموار کرنا
اپنی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ مشینری کو جدید بنانے، عملیاتی کارکردگی بہتر کرنے اور کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چنانچہ قومی ایس سی-ایس ٹی ہب، رانچی کی معاونت سے ادارے نے اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم اور بزنس ایکسلریشن پروگرام دونوں کے تحت مدد حاصل کی۔ ایس سی ایل سی ایس ایس کے ذریعے جدید مشینری اور پیداواری بنیادی ڈھانچے کی تنصیب میں معاونت فراہم کی گئی، جبکہ بی اے پی نے حکمت عملی پر مبنی رہنمائی، کاروباری مشاورت اور منڈی سے روابط قائم کرنے میں مدد فراہم کی۔ بی او آئی نے اپنی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا اور اب یہ ادارہ روزانہ تقریباً 50,000 جوڑے لیٹیکس سرجیکل دستانے تیار کر رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ کی بہتر کارکردگی اور معیار کے اعلیٰ معیارات کے باعث ادارے کا کاروباری حجم 15 لاکھ روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ روپے ہو گیا۔ اس کے علاوہ ادارے کی سرگرمیوں نے مقامی روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے، جہاں تقریباً 60 فیصد خواتین افرادی قوت کی شمولیت کے ساتھ علاقائی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا جا رہا ہے۔


یہ مثالیں واضح کرتی ہیں کہ این ایس ایس ایچ اسکیم جامع اور مساوی کاروباری ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ اسکیم قابل اعتماد سپلائی چین کے قیام، روزگار کے مواقع میں اضافے اور بھارت کے صنعتی ماحولیاتی نظام میں ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کی مؤثر شرکت کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
آگے کا راستہ
جیسے جیسے بھارت اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے، نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، استعداد سازی، کاروباری تیزی اور منڈی سے روابط کے ذریعے ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ورون انٹرپرائزز، راجو تھنگاویلو اور بی او آئی کی کامیابی کی کہانیاں اس بات کی مثال ہیں کہ کس طرح مربوط پالیسی معاونت کاروباری صلاحیتوں کو طویل مدتی کاروباری کامیابی میں تبدیل کر سکتی ہے اور آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) کے وژن میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس اسکیم کی مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: https://www.scsthub.in/
**************
ش ح۔ ف ش ع
28-07-2026
U: 795
(रिलीज़ आईडी: 2290806)
आगंतुक पटल : 4