بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے بروک فیلڈ ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (بی اے ایم) کے ذریعے اوک ٹری کیپیٹل گروپ ہولڈنگز، ایل پی (او سی جی ایچ) اور اوک ٹری ایکویٹی پلان، ایل پی (او ای پی) کے یونٹس کے حصول کی منظوری دے دی ہے
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 7:24PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی ای) نے بروک فیلڈ ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (بی اے ایم) کے ذریعے اوک ٹری کیپیٹل گروپ ہولڈنگز، ایل پی (او سی جی ایچ) اور اوک ٹری ایکویٹی پلان، ایل پی (او ای پی) کے یونٹس کے حصول کی منظوری دی ہے۔
تجویز کردہ امتزاج میں بی اے ایم کے ذریعے او سی جی ایچ اور او ای پی کے یونٹس اور اس طرح اوک ٹری آپریٹنگ گروپ کے اداروں کے بالواسطہ حصول کا تصور کیا گیا ہے۔
بی اے ایم ایک عالمی متبادل اثاثہ مینیجر ہے اور بروک فیلڈ کارپوریشن (بی این) کے کنٹرول میں ہے۔
او سی جی ایچ اور او ای پی دونوں محدود شراکت داریاں ہیں اور اوک ٹری گروپ کا حصہ ہیں۔ اوک ٹری گروپ متبادل سرمایہ کاری انتظامی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم جلد جاری کیا جائے گا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 809
(रिलीज़ आईडी: 2290783)
आगंतुक पटल : 5