زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جراثیم کش ادویات کے انتظام کا بل
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 6:19PM by PIB Delhi
کیڑے مار (جراثیم کش) ادویات کے انتظام سے متعلق بل- 2026 کا مسودہ محکمۂ زراعت و کسانوں کی بہبود نے موجودہ ضروریات اور ‘جن وشواس ایکٹ کے مطابق تیار کیا ہے۔
اس مسودہ بل کو30 دسمبر - 2025 کو تمام وزارتوں، محکموں اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ان کی آراء کے لیے ارسال کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 7 جنوری - 2026 کو اسے عوامی رائے کے لیے جاری کیا گیا، تاکہ عام شہریوں اور متعلقہ فریقوں، بشمول کیڑے مار (جراثیم کش)ادویات تیار کرنے والے اداروں، ڈیلرز اور خوردہ فروشوں سے تجاویز اور تبصرے حاصل کیے جا سکیں۔
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مختلف وزارتوں اور محکموں، کیڑے مار ادویات تیار کرنے والوں کی انجمنوں، ڈیلرز، انفرادی صنعت کاروں، کسانوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے کیڑے مار ادویات کے انتظام اور ضابطہ کاری سے متعلق مختلف پہلوؤں، جس میں اعداد و شمار کے تحفظ (ڈیٹا پروٹیکشن) پر بڑی تعداد میں تجاویز اور مشاہدات موصول ہوئے ہیں۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح- ظ الف- ت ع
UR-767
(रिलीज़ आईडी: 2290703)
आगंतुक पटल : 13