امور داخلہ کی وزارت
سی ایف سی ایف آر ایم ایس2.0 پلیٹ فارم
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 3:20PM by PIB Delhi
انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر آئی 4 سی کے تحت ‘سٹیزن فائناشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم’ (سی ایف سی ایف آر ایم ایس) مالی دھوکہ دہی کی فوری رپورٹنگ اور دھوکہ بازوں کے ذریعے فنڈ کی منتقلی کو روکنے کے لیے سال 2021 میں شروع کیا گیا ہے ۔ آئی 4 سی کے ذریعے چلائے جانے والے سی ایف سی ایف آر ایم ایس کے مطابق ، 30جون2026 تک ،32.80 لاکھ سے زیادہ شکایات میں 11158 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے ۔ آن لائن سائبر شکایات درج کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر '1930' کو فعال کیا گیا ہے ۔
آپریشنل کارکردگی کو مزید مستحکم کرنے اور سائبر کرائم کی شکایات کو نمٹانے میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے واسطے وزارت نے این سی آر پی-سی ایف سی ایف آر ایم ایس کے لیےجامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کیا ہے ۔ ایس او پی میں شکایات پر کارروائی ، بینک کوآرڈینیشن ، شکایات کے ازالے ، واجب الادا معاملوں کے تصفیہ اور این سی آر پی کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر صحیح دعویداروں کو دھوکہ دہی کے فنڈکی بازیابی کے لیے معیاری فریم ورک پیش کیا گیا ہے ۔ متاثرین کو دھوکہ دہی کی رقم کی تیزی سے بازیابی کے لیے منی ریسٹوریشن ماڈیول اور بینک کھاتوں کو منجمد کرنے اور رقم کی لین مارکنگ سے متعلق شکایات پر بروقت توجہ دینے کے لیے شکایات کے ازالے کے ماڈیول کو اپریل 2026 سے فعال کر دیا گیا ہے ۔
آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ‘پولیس’ اور ‘پبلک آرڈر’ ریاست کے موضوعات ہیں ۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے ذریعے سائبر فارنسک لیبارٹریوں کے قیام سمیت جرائم کی روک تھام ، سراغ ، تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں ۔ مرکزی حکومت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایل ای اے کی صلاحیت سازی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت مشاورت اور مالی امداد کے ذریعے ان کے اقدامات کی تکمیل کرتی ہے ۔
نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر درج کیے گئے سائبر کرائم کے واقعات ، انہیں ایف آئی آر میں تبدیل کرنے اور اس کے بعد کی کارروائی یعنی چارج شیٹ داخل کرنے، گرفتاری اور شکایات کےحل کی ذمہ داری ، قانون کی دفعات کے مطابق متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں سنبھالتی ہیں ۔
آئی 4 سی نے بینکوں/مالیاتی اداروں کے تعاون سے 10ستمبر2024 کو سائبر مجرموں کی شناخت کرنے کےلیے مشتبہ افراد کی رجسٹری کا آغاز کیا ہے۔ 30جون2026 تک ، بینکوں سے موصول ہونے والے 30.48 لاکھ سے زیادہ مشتبہ افراد کے شناختی ڈیٹا اور 32.08 لاکھ لیئر 1 میولے اکاؤنٹس کو مشتبہ افراد کی رجسٹری کے شرکت کنندہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور 25,698 کروڑ روپے کے لین دین کو روکا گیا ہے۔
سی ای آر ٹی-ان کی طرف سے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بدنیتی پر مبنی حملے سمیت تازہ ترین سائبر خطرات/کمزوریوں کے بارے میں انتباہات اور مشورے جاری کیے جاتے ہیں، جن میں کمپیوٹر ، نیٹ ورکس اور ڈیٹا کی مسلسل حفاظت کے لیے مدافعتی اقدامات شامل ہیں ۔
ضروری انسدادی کارروائیوں کے تحت مشکوک ڈومین اور فشنگ سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے سی ای آر ٹی-ان کے ذریعے حالات سے متعلق آگاہی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کو تعینات کیا جاتا ہے ۔
سی ای آر ٹی-ان کی طرف سےخودکار سائبر تھریٹ انٹیلی جنس ایکسچینج پلیٹ فارم چلایا جاتاہے جو خطرے کی تخفیف کے لیے تمام شعبوں کی تنظیموں کے ساتھ مناسب الرٹ شیئر کرتا ہے ۔
وزارت داخلہ نے خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر جرائم کی روک تھام (سی سی پی ڈبلیو سی) اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 132.93 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کی ہے ،جو ان کی صلاحیت سازی جیسے سائبر فارنسک و ٹریننگ لیبارٹریوں کے قیام ، جونیئر سائبر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے اور ایل ای اے کے اہلکاروں ، پبلک پراسکیوٹر اور جوڈیشل افسران کی تربیت کے لیےمختص کیے گئے ہیں ۔ مہاراشٹر سمیت 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سائبر فارنسک-کم-ٹریننگ لیبارٹریوں کاآغاز کیا گیا ہے اور 24,600 سے زیادہ ایل ای اے اہلکاروں ، عدالتی افسران اور پراسکیوٹر کو سائبر کرائم کی بیداری ، تفتیش ، فارنسک وغیرہ کی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔
جدید ترین نیشنل-ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپورٹ سینٹر (سابقہ نیشنل سائبر فارنسک لیبارٹری(انویسٹی گیشن) کے نام سے معروف) {این سی ایف ایل (آئی)} ، آئی 4 سی کے تحت ، نئی دہلی میں 18فروری2019 کو اور آسام میں 29اگست2025 کو ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس کے تفتیشی افسران (آئی او) کو ابتدائی مرحلے کی سائبر فارنسک مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ 30جون2026 تک نیشنل-ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپورٹ سینٹر ، نئی دہلی نے سائبر جرائم سے متعلق 14,064 سے زیادہ معاملات میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایل ای اے کو اپنی خدمات فراہم کی ہیں ۔
اس وقت مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں سائبر کرائم کے معاملوں کی تحقیقات میں مدد کے لیے 7 سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری اور 28 ریاستی فارنسک سائنس لیبارٹری کام کر رہی ہیں ۔ ریاستی ایف ایس ایل میں ڈی این اے کاتجزیہ اور سائبر فارنسک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے واسطے نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت ریاستی ایف ایس ایل میں سائبر فارنسک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی گئی ہے ۔
30جون2026 تک ، ہندوستان میں کام کرنے والے 40 غیر ملکی بینکوں سمیت کل 1,586 اداروں کو سی ایف سی ایف آر ایم ایس پلیٹ فارم سے جوڑا گیا ہے۔
یہ معلومات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب باندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں ۔
***
)ش ح۔م ش ع۔اش ق)
742: UN No
(रिलीज़ आईडी: 2290552)
आगंतुक पटल : 10