امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائبر جرائم کی روک تھام سے متعلق مرکز

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 3:24PM by PIB Delhi

غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے، 26جون2026 کو 'نارکوٹکس کنٹرول  سے متعلق ویژن دستاویز (2026-2029)' جاری کی گئی ہے۔ اس ویژن دستاویز پر عمل آوری متعلقہ مرکزی وزارتوں/محکموں/ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں/یو ٹیز کی جانب سے ہر مرکزی وزارت/محکمے/ایجنسی کے لیے خصوصی طور پر بتائے گئے ایکشن پوائنٹس اور ٹائم لائنز کے مطابق کی جانی ہے۔ ویژن دستاویز میں بیان کردہ خصوصی توجہ کے حامل چار اہم موضوعات درج ذیل ہیں: -

  • ان فورسمنٹ (انٹیلی جنس اور آپریشنز)
  • پریکرسرز اور سنتھیٹک ڈرگز کنٹرول
  • ڈیمانڈ اور ہارم ریڈکشن (طلب اور نقصان میں کمی)
  • کیپیسٹی بلڈنگ اور کوآرڈینیشن (صلاحیت سازی اور ہم آہنگی)

ریاست آسام اور آندھرا پردیش سمیت ریاستوں/یو ٹیز کے لیے مخصوص قابلِ عمل نکات معہ ٹائم لائنز کا ویژن دستاویز میں تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تصور پیش کیا گیا ہے کہ ریاستیں اور اضلاع ویژن دستاویز میں بیان کردہ قومی روڈ میپ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر منشیات کی روک تھام کے لیے اپنے 3 سالہ روڈ میپ کا ویژن تیار کریں گے۔

نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق ویژن دستاویز (2026–2029) صلاحیت سازی، بیداری اور بچاؤ کے اقدامات کے لیے ایک جامع فریم ورک کا تصور پیش کرتی ہے۔ یہ ریاستوں، اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف)، فارنسک لیبارٹریز اور این سی بی کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے، اور نارکو کوآرڈینیشن سینٹر(این سی او آر ڈی) کے طریقہ کار کے ذریعے بین ایجنسی ہم آہنگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ مزید برآں، ڈیمانڈ اینڈ ہارم ریڈکشن (طلب اور نقصان میں کمی) کے تحت، ویژن دستاویز تعلیمی اداروں اور کمیونٹیز میں بڑے پیمانے پر بیداری اور بچاؤ کے اقدامات کے ذریعے نَشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے، جس میں بیداری مہمات، اساتذہ، کونسلرز اور ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد کی تربیت، منشیات سے پاک کیمپسز کا فروغ، طلباء کی بہبود کے پروگرام کے حصے کے طور پر رضامندی پر مبنی اسکریننگ، اینٹی ڈرگ کمیٹیوں کا قیام، اینٹی ڈرگ افسران کی تعیناتی اور حکومت کی مختلف وزارتوں کے ذریعے طلباء کی ابتدائی نشاندہی، کونسلنگ اور ریفرل کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار شامل ہیں۔

ویژن دستاویز میں لاء انفورسمنٹ افسران، فارنسک ماہرین، ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد، اساتذہ کی تربیت، اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے طلباء اور جوڈیشل افسران کو حساس بنانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

یہ معلومات وزارتِ داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ج

U.No.743

 


(रिलीज़ आईडी: 2290535) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese