الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ، نئی تعلیمی پالیسی(این ای پی )، ڈیٹا تحفظ اور آدھار اصلاحات پر عوامی مشاورت کے ذریعے شہریوں کو پالیسی سازی کے عمل سے مزید قریب لایا جا رہا ہے


مائی جی او وی کے ذریعے 6.32 کروڑ سے زائد شہری حکمرانی اور پالیسی سازی کے عمل میں شریک ہو چکے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 4:43PM by PIB Delhi

مائی جی او ویٍ پلیٹ فارم حکومتِ ہند نے شہریوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے۔ یہ مختلف سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر عوام کو پالیسی سازی کے عمل میں شریک کرتا ہے اور عوامی مفاد اور فلاح و بہبود سے متعلق اہم موضوعات پر شہریوں کی آراء حاصل کرتا ہے۔

شہریوں کی مؤثر شمولیت کے لیے اس پلیٹ فارم پر مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں مباحثے، تخلیقی سرگرمیاں، رائے شماری (پولز)، سروے اور زمینی سطح کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

مائی گو پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد اور عوامی شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملک کے اہم قومی اقدامات سے متعلق عوامی مشاورت مباحثوں، پولز اور سروے باقاعدگی سے منعقد کرتا رہا ہے، جس کے ذریعے حکمرانی کے عمل میں شہریوں کی مسلسل اور مؤثر شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جیسا کہ ذیل میں ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

نمبر شمار

میٹرک

کاؤنٹ

1

مائی جی اووی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کل شہری (10.07.2026 تک)

6,32,16,167

2

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران رجسٹرڈ شہری (11.07.2021-10.07.2026)

4,48,10,119

3

مائی جی اووی پر منعقد ہونے والے "مذاکرات" کی تعداد (گزشتہ پانچ سال)

180

4

"مذاکرات" میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

7,77,068

5

مائی جی اووی پر کرائے گئے "پولز" کی تعداد (گزشتہ پانچ سال)

15

6

پولز‘ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

30,39,127

7

مائی جی اووی پر کئے گئے "سروےز" کی تعداد (گزشتہ پانچ سال)

56

8

سروے میں شریک شہریوں کی تعداد

3,57,431

 

مائی جی اووی شہریوں کی شرکت کو فروغ دینے والا ایک سہولت کار پلیٹ فارم ہے۔ اس پر ہونے والے مباحثے، عوامی مشاورت اور دیگر سرگرمیاں مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی جانب سے تجویز اور منعقد کی جاتی ہیں۔ جب یہ مشاورتی عمل مکمل ہو جاتا ہے تو عوام کی آراء اور تجاویز مرتب کرکے متعلقہ وزارت یا محکمے کو بھیج دی جاتی ہیں، تاکہ پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کی تیاری یا نظرِ ثانی کے دوران ان پر غور کیا جا سکے۔

حالیہ عرصے میں مائی گو پر جن اہم عوامی مشاورتوں کا انعقاد کیا گیا، ان میں قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی)

2020، ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022، ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز 2025 کا مسودہ، مرکزی بجٹ سے متعلق عوامی مشاورت، آدھار تصدیق برائے بہتر حکمرانی قواعد 2020 میں مجوزہ ترامیم، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے امتحانی نظام میں اصلاحات، ڈیٹا سینٹر پالیسی 2020 کا مسودہ، نئی ٹیکسٹائل پالیسی 2020 کا مسودہ، اور آٹھویں مرکزی تنخواہ کمیشن سے متعلق یادداشت شامل ہیں۔

شہریوں کی تجاویز کو حکومتی پالیسیوں، پروگراموں یا انتظامی فیصلوں میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی اختیار متعلقہ وزارتوں اور سرکاری محکموں کے پاس ہوتا ہے۔

شہریوں کی شمولیت سے متعلق اقدامات کی مؤثریت کا جائزہ لینے کے لیے 2017 اور 2025 میں آزاد اداروں کے ذریعے اثرات کا مطالعہ کرایا گیا۔ ان مطالعات سے معلوم ہوا کہ مائی گو نے اپنی متنوع سرگرمیوں کے ذریعے عوامی شرکت کے دائرے کو نمایاں طور پر وسعت دی ہے۔ ان جائزوں میں شمولیت اور رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دی گئی سفارشات کی بنیاد پر مائی گو نے کئی اہم اور مؤثر اصلاحات بھی نافذ کی ہیں۔

  • کثیر لسانی سہولت: زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مائی جی اووی پلیٹ فارم کو 12 زبانوں (انگریزی اور 11 بھارتی علاقائی زبانوں) میں دستیاب کرایا گیا ہے۔
  • موبائل رسائی: ملک میں موبائل صارفین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مائی گو کی ایک خصوصی موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
  • وسیع تر عوامی رسائی: شفاف، جوابدہ اور نتیجہ خیز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم کی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا موجودگی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
  • پلیٹ فارم کے استعمال میں بہتری: صارفین کے تجربے اور عمومی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ویب پلیٹ فارم کو وقتاً فوقتاً جدید بنایا جاتا ہے۔

مائی گو شہریوں کی آراء، تجاویز اور سفارشات کو مرتب کرکے متعلقہ وزارتوں اور سرکاری محکموں کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کرتا ہے۔ ایکشن ٹیکن رپورٹ تیار کرنے اور ان تجاویز کی بنیاد پر پالیسیوں، پروگراموں یا اسکیموں میں تبدیلی سے متعلق فیصلے متعلقہ وزارت یا محکمے کے دائرۂ اختیار میں ہوتے ہیں۔

مائی گو اپنے پلیٹ فارم کی کارکردگی سے متعلق موصول ہونے والی آراء کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہے، تاکہ اس کی سہولیات، کثیر لسانی معاونت اور عمومی رسائی کو مسلسل بہتر بنایا جا سکے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا جا سکے۔

یہ معلومات مرکزی وزیرِ مملکت برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، جناب جتن پرساد نے 24 جولائی 2026 کو راجیہ سبھا میں تحریری جواب  میں  پیش کیں۔

******

(ش ح۔ف ا۔ م ذ۔)

UR No.692


(रिलीज़ आईडी: 2290179) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati