نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وائی بھارت تجرباتی تعلیمی پروگراموں کے ذریعے 1.22 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 7:25PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے ذریعے، سرکاری محکموں، عوامی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے منظم تجرباتی تعلیمی پروگرام (ELPs) پیش کر کے نوجوانوں کو عملی کام کی جگہ کا تجربہ فراہم کر رہی ہے۔ تعلیمی تعلیم کو حقیقی دنیا کے تجربے کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے یہ پروگرام نوجوانوں کو فعال، پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرتے ہیں، جب کہ انھیں عوامی خدمات کی فراہمی اور کمیونٹی کی شمولیت سے بھی واقف کراتے ہیں۔ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد سے، 1.22 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے تقریباًًًً 25,000 تجرباتی تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لیا ہے، کام یابی کے ساتھ منظم اسائنمنٹس مکمل کیے ہیں اور ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے مشترکہ طور پر تصدیق شدہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

یہ پروگرام تعلیمی تعلیم اور عملی تجربے کے درمیان کے فرق کو پُر کرتے ہیں، شرکا کو میزبان تنظیموں کی رہ نمائی میں منظم اسائنمنٹس انجام دینے کے قابل بناتے ہیں۔ شرکا رسمی تعلیم کے ذریعے سیکھے گئے تصورات کو حقیقی کام کے ماحول میں لاگو کرتے ہیں، ادارہ جاتی عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں، اور فیلڈ اور دفتر پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ ہر پروگرام میں متعین تعلیمی مقاصد، تفویض کردہ کام، نگرانی اور تکمیل کی ضروریات ہوتی ہیں تاکہ منظم تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پروگرام صحت کی دیکھ بھال، ڈاک خدمات، زراعت، نشریات، سڑک کی حفاظت، عوامی تقسیم، حکم رانی اور کمیونٹی کی ترقی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ کام یاب تکمیل پر، شرکا کو ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے جاری کردہ مشترکہ طور پر تصدیق شدہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل ہوتا ہے۔

ایم وائی بھارت، ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے سرکاری محکموں، عوامی اداروں، تعلیمی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے تجرباتی تعلیمی پروگرام (ELPs) پیش کرتا ہے۔ بڑے پروگراموں میں محکمہ ڈاک کے ساتھ انڈیا پوسٹ ELP؛ فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (PMBI) کے ساتھ جن اوشدھی ELP؛ ریاستی اور ضلعی صحت کے محکموں کے ساتھ سیوا سے سیکھیں ELP؛ خوراک اور شہری رسد کے محکموں کے ساتھ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (PDS) ELP؛ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، CoERS-IIT مدراس اور سیو لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ سڑک سرکشا مترا ELP؛ پرسار بھارتی اور نیشنل اکیڈمی آف براڈکاسٹنگ اینڈ ملٹی میڈیا (NABM) کے ساتھ ریڈیو پروڈکشن اینڈ پریزنٹیشن ELP؛ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کے ساتھ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (FPO) ELP؛ کیئر ہومز میں بزرگ شہریوں کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت ELP؛ اور سینٹر فار نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ (CeNSE)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو، اور وزارت قبائلی امور کے ساتھ سیمی کنڈکٹر ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔

یہ پروگرام صحت کی دیکھ بھال، ڈاک خدمات، غذائی تحفظ، زراعت، نشریات، سڑک کی حفاظت، سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی، بزرگوں کی دیکھ بھال اور کمیونٹی کی ترقی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں پروگرام کی مدت اور نفاذ کے طریقے پروگرام کی ضروریات کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ تجرباتی تعلیمی پروگرام (ELPs) ایم وائی بھارت پورٹل پر ایک معیاری فریم ورک کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔ شراکت دار تنظیمیں پروگرام کی تفصیلات شائع کرتی ہیں، جن میں مقاصد، اہلیت، مدت، مقام اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ دل چسپی رکھنے والے نوجوان پورٹل کے ذریعے درخواست دیتے ہیں، اور درخواستوں کی متعلقہ میزبان تنظیموں کے ذریعے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ منتخب شرکا کو اورینٹیشن سے گزرنا پڑتا ہے اور میزبان تنظیم کی نگرانی میں تفویض کردہ سرگرمیاں انجام دینی ہوتی ہیں۔ پروگرام کے دوران حاضری، شرکت اور تفویض کردہ کاموں کی تکمیل کی نگرانی کی جاتی ہے۔ مقررہ ضروریات کی کام یاب تکمیل پر، میزبان تنظیم ایم وائی بھارت پورٹل پر تکمیل کی تصدیق کرتی ہے، جس کے بعد مشترکہ طور پر تصدیق شدہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ تیار کیا جاتا ہے۔

ایم وائی بھارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم، آپریشنل فریم ورک، پروگرام کی نگرانی اور سرٹیفکیٹ کی تیاری فراہم کرتا ہے، جب کہ متعلقہ میزبان تنظیمیں ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے شرکا کے انتخاب، نگرانی، حاضری، تکمیل کی تصدیق اور سرٹیفیکیشن کی ذمہ دار ہیں۔ NSS پروگرام آفیسرز اور پلیسمنٹ آفیسرز اہل طلبہ کی مناسب پروگراموں میں شرکت کے لیے بیداری، متحرک کرنے اور رہ نمائی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ضمیمہ

ایم وائی بھارت پورٹل کے ذریعے پیش کیے گئے تجرباتی تعلیمی پروگراموں (ELPs) اور موصول ہونے والی درخواستوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

کل ELP

ELP درخواستیں

انڈمان اور نکوبار جزائر

21

86

آندھرا پردیش

249

1432

اروناچل پردیش

39

215

آسام

279

2818

بہار

943

2296

چنڈی گڑھ

84

1144

چھتیس گڑھ

221

2212

دہلی

202

2388

گوا

163

1016

گجرات

478

2762

ہریانہ

1205

7167

ہماچل پردیش

526

1488

جموں و کشمیر

196

994

جھارکھنڈ

239

1429

کرناٹک

589

3580

کیرالہ

710

2662

لداخ

12

122

لکشدیپ

13

63

مدھیہ پردیش

439

2990

مہاراشٹر

9590

24245

منی پور

26

236

میگھالیہ

51

250

میزورم

20

104

ناگالینڈ

38

213

اوڈیشہ

427

2202

پڈوچیری

82

460

پنجاب

460

2486

راجستھان

1017

10714

سکم

26

152

تامل ناڈو

995

6667

تلنگانہ

157

1090

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

13

73

تریپورہ

224

1754

اتر پردیش

3465

21605

اتراکھنڈ

317

1144

مغربی بنگال

1542

7496

کل بھارت

5

4722

کل

25063

122477

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے پیر کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 609


(रिलीज़ आईडी: 2290164) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi