محنت اور روزگار کی وزارت
مزدوروں سے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا مقدمات کے جلد از جلد تصفیے کے لیے خصوصی مہم
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 4:40PM by PIB Delhi
چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کے دفتر نے صنعتی تنازعات سے متعلق زیرِ التوا مقدمات اور اجرت، گریجویٹی، زچگی فوائد اور دیگر قانونی دعووں سے متعلق معاملات کے فوری تصفیے کے لیے یکم جون 2026 سے 31 اگست 2026 تک تین ماہ پر مشتمل ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
یکم جون 2026 تک فیلڈ دفاتر کے سامنے مجموعی طور پر 16,033 مقدمات زیرِ التوا تھے۔ اس خصوصی مہم کے پہلے ماہ کے دوران 2,769 مقدمات کا تصفیہ کیا جا چکا ہے۔
یہ معلومات محنت و روزگار کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*********
ش ح۔ک ح۔ش ت
Urdu No-663
(रिलीज़ आईडी: 2290036)
आगंतुक पटल : 5