وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

گیان بھارتم مشن اور مخطوطات کی ڈیجیٹل کاری

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 4:15PM by PIB Delhi

گیان بھارتم مشن کے تحت ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں قومی مخطوطات سروے شروع کیا گیا، جس کا مقصد مختلف زبانوں اور رسم الخط میں موجود مخطوطات، ان کے ذخائر اور ان کے نگہبانوں کی شناخت اور دستاویز بندی کرنا تھا۔ تاہم، اس سروے اور مشن کے تحت مخطوطات کے عملی رجسٹریشن کے لیے ضلع وار کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ سروے کے دوران ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد مخطوطات کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

گیان بھارتم ویب پورٹل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید ٹیکنالوجیز، جن میں لارج لینگویج اسکرپٹ ماڈلز (ایل ایل ایس ایم)، آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن (او سی آر)، ہینڈ رِٹن ٹیکسٹ ریکگنیشن (ایچ ٹی آر)، رسم الخط کی شناخت، معنوی تلاش (سیمینٹک سرچ) اور مشین کی مدد سے ترجمہ شامل ہیں، استعمال کرتا ہے تاکہ بھارت کے مخطوطاتی ورثے تک ذہانت پر مبنی رسائی فراہم کی جا سکے۔

گیان مترم، جو گیان بھارتم ویب پورٹل کا مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ علمی انٹرفیس ہے، ایل ایل ایس ایم، او سی آر، ایچ ٹی آر، رسم الخط کی شناخت، سیمینٹک سرچ اور مشین کی مدد سے ترجمہ جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مخطوطات کی ذہانت پر مبنی تشریح، سیاق و سباق کی وضاحت اور ان کے مطالعے کو ممکن بناتا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ مخطوطات کی تصاویر، نقل شدہ متن اور تراجم کو باہم مربوط کرتا ہے۔

بھارتیہ جی پی ٹی، گیان بھارتم ویب پورٹل پر ’’مخطوطہ سے مکالماتی مصنوعی ذہانت‘‘(اے آئی) کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو مخطوطاتی ورثے کو مصنوعی ذہانت کے لیے موزوں، مشین سے قابلِ مطالعہ علمی مواد میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ متن، آڈیو اور صوتی مکالمے سمیت کثیر لسانی اور کثیر جہتی رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کی ’’ٹاک ٹو مینو اسکرپٹ‘‘ خصوصیت کے ذریعے بھارت کی علمی روایات کو ماہرین، طلبہ، محققین اور عام عوام کے لیے زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنایا گیا ہے۔

پانڈولیپی درپن، گیان بھارتم ویب پورٹل پر دستیاب مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ایسا آلہ ہے، جو صارفین کو کسی ڈیجیٹل مخطوطے کی تصویر اپ لوڈ کرنے یا منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس کے بعد وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے رسم الخط کی شناخت، صوتی نقل (ٹرانسلٹریشن) اور ترجمے کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

مخطوطات کی ڈیجیٹل نقول تک رسائی متعلقہ قوانین، مخطوطات کے نگہبانوں اور حقوق رکھنے والوں کے قانونی حقوق کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔ جہاں قانونی طور پر اجازت ہو، وہاں مخطوطات اور ان سے متعلق معلومات کو قومی ڈیجیٹل ذخیرے کے ذریعے عوام اور علمی تحقیق کے لیے دستیاب کرایا جا سکتا ہے، جبکہ حساس، محدود رسائی والے یا حقوقِ ملکیت سے محفوظ مواد تک رسائی مناسب شرائط کے تابع ہوگی۔

یہ معلومات آج ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

********

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-666


(रिलीज़ आईडी: 2289981) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Bengali