اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل نے مالی سال 27 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا  جس میں منافع میں اضافہ دکھایا گیا

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 9:23PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے آج 24 جولائی 2026 کو اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

مالی سال27  کی  پہلی سہ ماہی کی کارکردگی ایک نظر میں:

 

تفصیلات

یونٹ

پہلاسہ ماہی  25-26

چوتھا سہ ماہی  25-26

پہلا سہ ماہی 26-27

خام اسٹیل کی پیداوار

ملین ٹن

4.85

5.08

4.76

فروخت کا حجم

ملین ٹن

4.55

5.32

4.16

آپریشنز سے آمدنی

کروڑ روپے

25,921

30,813

26,246

سود، ٹیکس، فرسودگی اور قرض کی ادائیگی سے پہلے کی آمدنی(ای بی آئی ٹی ڈی اے)

کروڑ روپے

2,925

4,762

4,356

غیر معمولی اشیاء اور ٹیکس سے پہلے منافع

کروڑ روپے

890

2,653

2,303

غیر معمولی اشیاء

کروڑ روپے

0

(330)

(144)

ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی)

کروڑ روپے

890

2,324

2,159

ٹیکس کے بعد منافع(پی اے ٹی)

کروڑ روپے

685

1,680

1,636

کمپنی نے مالی سال 27 کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط منافع کی اطلاع دی ہے، جس میں خالص منافع میں پچھلے سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 138فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔  مالی سال 27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ، سیل نے سہ ماہی کے دوران کچھ طے شدہ مرمتوں اور دیکھ بھال کے کام کو آگے بڑھا کر سی پی ایل وائی کے مقابلے میں حجم کو معتدل کیا ، یہ قدم جغرافیائی سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ضروری تھا جس نے دنیا بھر میں سپلائی چین کو متاثر کیا ۔  توقع ہے کہ اس مستقبل پر مبنی اور منصوبہ بند اقدامات سے آنے والی سہ ماہیوں میں پیداوار کے زیادہ استحکام اور بہتر کارکردگی میں مدد ملے گی ۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ، سیل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک کمار پانڈا نے کہاکہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ، گھریلو اسٹیل کی صنعت نے گھریلو اسٹیل کی کھپت میں مسلسل مانگ کی حمایت سے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔  سیل نے بہتر آپریشنل استعداد کار ، محتاط لاگت کے انتظام و انصرام اور مرکوز مارکیٹنگ کے اقدامات کے ذریعے مالی سال 27 کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں منافع بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔  کمپنی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر اعتماد ہے اور اسٹیل کی مستقل گھریلو مانگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کارکردگی کو مضبوط کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔

*****

ش  ح۔ م م ع- ف ر

Uno-636


(रिलीज़ आईडी: 2289823) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी