ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی)، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) اور محکمہ سرکاری کاروباری ادارہ (ڈی پی ای) کے اشتراک سے منعقدہ بھارت سی پی ایس ایز مشاورتی کنکلیو 2026 کا تیسرا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

اجلاس میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں سے وابستہ مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) میں منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد، اثاثہ جات کے بہتر انتظام اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے ماہرین نے مختلف سفارشات پیش کیں اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ گتی شکتی وشوودیالیہ اور صلاحیت سازی کمیشن کنکلیو میں سامنے آنے والی سفارشات اور کامیاب تجربات پر مبنی "بھارت سی پی ایس ایز کمپینڈیم آف بیسٹ پریکٹسز" شائع کریں گے، تاکہ وکست بھارت 2047 کے ہدف کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی استعداد سازی کو مزید تقویت دی جا سکے

प्रविष्टि तिथि: 26 JUL 2026 5:30PM by PIB Delhi

گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی)، وڈودرا میں پروجیکٹ اور اثاثہ جات کے انتظام سے متعلق بھارت سی پی ایس ایز مشاورتی کنکلیو 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا تین روزہ اجلاس 25 جولائی کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں سے وابستہ مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) میں منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد، اثاثہ جات کے بہتر انتظام اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

 

 

اس کنکلیو کا مشترکہ طور پر صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی)، وزارت خزانہ کے تحت محکمہ سرکاری کاروباری ادارہ (ڈی پی ای) اور گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی) نے انعقاد کیا، جبکہ جی ایس وی نے اس میں اسٹریٹجک تعلیمی شراکت دار کی حیثیت سے تعاون کیا۔

کنکلیو میں پالیسی سازوں، صنعت کے سرکردہ نمائندوں، ماہرین تعلیم اور مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ شرکا نے بہترین طریقۂ کار (بیسٹ پریکٹسز) کا تبادلہ کیا اور وکست بھارت 2047 کے وژن کی تکمیل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا۔

کنکلیو میں منصوبہ بندی، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر)، معاہدوں کے انتظام، اراضی کے حصول، اثاثہ جات کے لائف سائیکل مینجمنٹ، جدید ٹیکنالوجی (ڈیپ ٹیک) کو اپنانے اور پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) کے لیے قابل عمل اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔

کنکلیو میں این ٹی پی سی، کول انڈیا، بھارت کوکنگ کول، بی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل، انڈین آئل، او این جی سی، او این جی سی ودیش، آئل انڈیا، ایم آر پی ایل، گیل، سیل، میکون، این ایم ڈی سی، ہندوستان کاپر، نالکو، این ایچ پی سی، ایس جے وی این اور پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا کے 39 نمائندوں نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے منصوبوں کی کامیابی میں معاہدوں کے مؤثر انتظام کو نہایت اہم قرار دیا۔ اس موقع پر محکمہ سرکاری کاروباری ادارہ (ڈی پی ای) کے سکریٹری کے موسیس چالئی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اثاثہ جات اور منصوبوں کے انتظام میں اختراعی اور اعداد و شمار پر مبنی طریقۂ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی) کے وائس چانسلر پروفیسر منوج چودھری نے کہا کہ اس کنکلیو نے مشترکہ سیکھنے کے عمل کو نئی رفتار دی ہے اور معلومات و اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے ریلوے، شاہراہوں، شہری ہوا بازی، بحری نقل و حمل، لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر شعبوں میں استعداد سازی کے لیے جی ایس وی کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جی ایس وی اور صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کے درمیان طے شدہ مفاہمت نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کنکلیو دونوں اداروں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

 

 اختتامی خطاب کرتے ہوئے صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کی رکن (انتظامیہ) ڈاکٹر الکا متل نے کہا کہ کنکلیو کے دوران مقررین، صنعتی ماہرین اور مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) کے نمائندوں کے درمیان اس بات پر کھل کر تبادلۂ خیال ہوا کہ بعض منصوبے تاخیر کا شکار کیوں ہوتے ہیں اور کس طرح بہتر ادارہ جاتی ثقافت، نظم و ضبط، مؤثر پالیسی معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی سی اور گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی) اس کنکلیو سے حاصل ہونے والی سفارشات کی بنیاد پر "بھارت سی پی ایس ایز کمپینڈیم آف بیسٹ پریکٹسز" شائع کریں گے۔

ڈاکٹر الکا متل نے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) منوج چودھری اور پروفیسر کوشک داس کی رہنمائی میں علمی شراکت دار کی حیثیت سے جی ایس وی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے اس کنکلیو کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکست بھارت 2047 کے ہدف کے تحت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں استعداد سازی کے لیے سی بی سی اور جی ایس وی کے درمیان تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

 

 

************

 

 

 

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :617  )


(रिलीज़ आईडी: 2289695) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil