وزارت دفاع
بھارتی ساحلی محافظ دستے نے دمن، دادر اور نگر حویلی اور جنوبی گجرات میں سیلاب سے بچاؤ کے آپریشنوں میں 170 افراد کو بچایا
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2026 12:13PM by PIB Delhi
مسلسل بارش، خطرناک سیلاب اور سخت موسمی حالات کی چنوتیوں کے درمیان، بھارتی ساحلی محافظ دستے نے شہری انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرکے کام کرتے ہوئے، 22 جولائی 2026 کی نصف شب سے کیے گئے 11 بچاؤ آپریشنوں کے ذریعہ دمن، دادر اور نگر حویلی اور جنوبی گجرات کے سیلاب سے متاثر علاقوں میں پھنسے 170 افراد کو بچایا۔
ان آپریشنوں کا آغاز 22/23 جولائی کی رات سے کیا گیا اور شروعات میں کھانویل، سلواسا میں پھنسے ہوئے پانچ لوگوں کو نکالا گیا، اس کے بعد کیدیہ ساحلی علاقے میں سیلاب سے متاثر دریا کے کنارے پر پھنسے ہوئے تین ماہی گیروں کا انخلاء کیا گیا۔ بڑے انخلاء مشنوں میں سے ایک کے تحت، سیلاب زدہ ویلسپن صنعتی علاقے ، جہاں سڑک کنکٹیویٹی مکمل طور پر متاثر ہو چکی تھی، میں پھنسے 60 افراد کو 23/24 جولائی کی رات کو بحفاظت نکالا گیا۔

اس کے بعد کیے گئے آپریشنوں میں ایرو فائبر پرائیویٹ لمیٹڈ کے قریب سیلاب زدہ علاقے میں پھنسی ایک بس سے سات لوگوں کو نکالا گیا، ڈونگری سے 10 افراد کا انخلاء کیا گیا، ولساد-پاردی علاقے میں پھنسے ہوئے چار لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا، اور رات کے وقت کیے گئے آپریشن میں ریلائنس صنعتی علاقے سے آٹھ افراد کا انخلاء کیا گیا۔

ایک اور اہم مشن کے تحت، ساحلی محافظ دستے نے اوَدھ سوسائٹی علاقے سے دس افراد کا انخلاء کیا، جن میں 9 مہینوں کی حاملہ خاتون، سانس کے مرض کی شکار ایک خاتون بھی شامل تھی، اور اس امر کو یقینی بنایا کہ انہیں بروقت طبی نگہداشت تک رسائی حاصل ہو۔ 24 جولائی کو، بھارتی ساحلی محافظ دستے کے ہیلی کاپٹروں نے نوساری ضلع کے میندار گاؤں میں پھنسے ہوئے 33 افراد کا انخلاء کیا، ان میں ایک شخص کو سینے میں درد کی شکایت تھی جسے فوری طبی مدد فراہم کی گئی۔

مسلسل بارش ، پانی کے تیز بہاؤ اور خطرناک آپریشنل حالات کے باوجود، ساحلی محافظ دستے کے عملے نے بغیر رکے بچاؤ کی کوششیں جاری رکھیں اور سروس کے نعرے ’وائم رکشماہ‘ (ہم حفاظت کرتے ہیں) کی ازسر نو توثیق کی۔
بھارتی ساحلی محافظ دستہ شہری انتظامیہ کی مدد کرنے اور جاری سیلاب کی صورتحال سے پیداہونے والی ہنگامی صورتحال سے تیزی کے ساتھ نمٹنے کی آپریشنل تیاری کے لیے مکمل طور پر پابند عہد ہے ۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:576
(रिलीज़ आईडी: 2289332)
आगंतुक पटल : 9