یو پی ایس سی
انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان- 2026
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 7:01PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی)کی جانب سے 21 جون- 2026 کو منعقدہ انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان 2026 کے تحریری مرحلہ کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبروں والے امیدوار انٹرویو/شخصیتی امتحان (پی ٹی) کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔
2- ان امیدواروں کی امیدوار ی عارضی (پروویژنل)ہے اور یہ اس بات سے مشروط ہے کہ وہ تمام شرائط پر پورا اترتے ہوں۔ امیدواروں کو شخصیتی امتحان کے وقت اپنی عمر، تعلیمی اہلیت، زمرہ (کمیونٹی)،بنچ مارک معذوری (جہاں قابل اطلاق ہو)وغیرہ سے متعلق اپنے تمام اصل سرٹیفکیٹس اور دستاویزات پیش کرنا ہوں گے۔ لہٰذا امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انٹرویو سے قبل تمام ضروری اصل دستاویزات تیار رکھیں اور کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اہم ہدایات (آئی آئی) کے مطابق مطلوبہ سرٹیفکیٹس کی جانچ کر لیں۔
3.1-کمیشن، انجینئرنگ سروسز امتحان- 2026 کے مین/مرحلہ دوم کے نتائج کے اعلان کے فوراً بعد 15 دن کی مدت کے لیے ایک خصوصی ونڈو فراہم کرے گا، جس کے دوران شخصیتی امتحان کے لیے اہل قرار پانے والے امیدوار اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ انجینئرنگ سروسز امتحان- 2026 کے ضابطہ کے رول 6 کے نوٹ 2 کے مطابق امیدواروں کو مقررہ پورٹل پر اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے اور مطلوبہ تعلیمی اہلیت کامیابی سے مکمل کرنے کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں شخصیتی امتحان/انٹرویو میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی امیدوار ی منسوخ کی جا سکتی ہے۔ امیدواروں کو اس سلسلہ میں کمیشن کی ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
3.2- اس مدت کے دوران شخصیتی امتحان کے لیے اہل تمام امیدواروں کو اپنا مراسلاتی/ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں، ملازمت یا سروس کا تجربہ، سروس الاٹمنٹ اور سروس کی ترجیحات اپ ڈیٹ کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔ اس ونڈو کے دوران درج کی گئی معلومات کو حتمی تصور کیا جائے گا اور بعد میں کسی دوسرے ذریعہ سے موصول ہونے والی تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
3.3- تمام اہل امیدواروں کے لیے اس ونڈو کے دوران پورٹل پر لاگ اِن کرنا، اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ یا دوبارہ تصدیق کرنا اور درخواست فارم کو حتمی طور پر جمع کرانا لازمی ہوگاتاکہ کمیشن ان کے لیے ای-سمن لیٹر (ای-ایس ایل)جاری کر سکے۔ اگر کوئی امیدوار ایسا نہیں کرتا تو اسے امتحان کے اگلے مرحلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جن امیدواروں نے پہلے ہی تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر دی ہیں اور انہیں کسی معلومات میں تبدیلی نہیں کرنی، انہیں بھی لازمی طور پر پورٹل پر لاگ اِن کر کے اپنی تفصیلات کی تصدیق کے بعد درخواست فارم حتمی طور پر جمع کرانا ہوگا تاکہ انجینئرنگ سروسز امتحان- 2026 کے شخصیتی امتحان کے لیے ای-سمن لیٹر جاری کیا جا سکے۔
4- درخواست فارم کو اپ ڈیٹ کرنے سے متعلق ہدایات اور انجینئرنگ سروسز امتحان، 2026 کے قواعد کا بغور مطالعہ کریں، خصوصاً ان سرٹیفکیٹس کے حوالے سے جو انٹرویو کے وقت پیش کیے جائیں گے۔ اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، زمرہ (ایس سی/ایس ٹی/اوبی سی/ای ڈبلیو ایس) اور معذوری کا سرٹیفکیٹ (پی ڈبلیو بی ڈی) امیدواروں کے لیےثابت کرنے کے واسطے مناسب اور اصل دستاویزات پیش کرنے کی مکمل ذمہ داری امیدوار کی ہوگی۔اگر تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والا کوئی بھی امیدوار اپنی امیدوار ی کے حق میں مطلوبہ اصل دستاویزات میں سے کوئی ایک یا تمام دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے شخصیتی امتحان (پی ٹی) بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے سفر الاؤنس (ٹی اے) بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔
5- شخصیتی امتحان (انٹرویو) کا شیڈول مقررہ وقت پر امیدواروں کو مطلع کر دیا جائے گا۔ تاہم، انٹرویو کی درست تاریخ اور وقت ای-سمن لیٹر (ای-ایس ایل) کے ذریعے بتایا جائے گا، جسے امیدوار کمیشن کی ویب سائٹس https://www.upsc.gov.in اور https://www.upsconline.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ رول نمبر کے لحاظ سے انٹرویو کا شیڈول بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ تازہ معلومات کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔
6- امیدواروں کو دی گئی شخصیتی امتحان (انٹرویو) کی تاریخ یا وقت میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست پر کسی بھی صورت میں غور نہیں کیا جائے گا۔
7-تمام امیدواروں (کامیاب اور ناکام) کی مارکس شیٹ حتمی نتیجہ (یعنی شخصیتی امتحان مکمل ہونے کے بعد) جاری ہونے کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی، جہاں یہ 30دن تک دستیاب رہے گی۔
8- امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخِ پیدائش درج کرکے اپنی مارکس شیٹ دیکھ سکیں گے۔ تاہم، مارکس شیٹ کی تصدیق شدہ نقل یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) صرف امیدوار کی مخصوص درخواست پر جاری کرے گا، بشرطیکہ درخواست کے ساتھ اپنے پتہ والا اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ (ایس اے ایس ای) بھی منسلک ہو۔ جو امیدوار مارکس شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبر جاری ہونے کے 30 دن کے اندر درخواست دینا ہوگی، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
9- امیدوار اس امتحان سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا وضاحت کے لیے کمیشن کے کال سینٹر سے فون نمبر 011-40303444 یا 011-24041001 پر صبح 9:00 بجے سے رات 8:00 بجے کے درمیان رابطہ کر سکتے ہیں۔
|
یو پی ایس سی امتحانی مراکز کے کیمپس میں موبائل فون لے جانا ممنوع ہے
|
Click here to see the result:
******
ش ح۔ ظ الف – ر ض
(रिलीज़ आईडी: 2289192)
आगंतुक पटल : 8