صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طبی تحقیق پر  صرفے کے بارے میں اپ ڈیٹ


ڈی ایچ آر کے لیے بجٹی تخصیص میں 2014-15 سے پانچ گنا سے زائد اضافہ رونما ہوا، یہ 226-27 میں 4821.21 کروڑ روپے کے بقدر تک پہنچا

سال 2026-27 کے لیے ڈی ایچ آر کی بجٹی تخصیص میں 24 فیصد کا اضافہ طبی تحقیق کو مضبوط بنانے کے تئیں حکومت کی عہد بستگی کو اجاگر کرتا ہے

حکومت نے بہتر آئی سی ایم آر گرانٹ آرکیٹیکچر کے ساتھ طبی تحقیقی فنڈنگ کے ڈھانچے کو توسیع دی

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 3:56PM by PIB Delhi

طبی تحقیق کے محکمے (ڈی ایچ آر)کی بجٹی تخصیص  جی ڈی پی کے 0.012 فیصد کے بقدر ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں حکومت نے تحقیق کو مزید مسابقتی اور قابل رسائی بنانے کی غرض سے نئے پروگراموں/ پہل قدمیوں کے ساتھ طبی تحقیق کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ ڈی ایچ آر کے لیے بجٹی تخصیص  میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا ہے- یعنی جو بجٹ 2014-15 (آر ای) میں 932.00 کروڑ روپے کے بقدر تھا وہ 2026-27 میں بڑھ کر 4821.21 کروڑ روپے کے بقدر ہوگیا۔ سال 2025-26 کے لیے نظر ثانی شدہ تخمینے (3900.69) کے مقابلے میں 2026-27 میں بجٹی تخصیص میں تقریباً 24 فیصد اضافہ رونما ہوا ہے، جس سے ملک میں طبی تحقیق کے لیے مرکزی حکومت کی مضبوط عہد بستگی کا اشارہ ملتا ہے۔

حکومت نے طبی تحقیق کے فنڈنگ فریم ورک کے دائرہ کار کو وسیع اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنے انٹرا میورل اور ایکسٹرا میورل گرانٹ آرکیٹیکچر کو معقول اور وسیع کیا ہے تاکہ مالیاتی امداد کو کسی بھی تحقیقی تجویز کے پیمانے، پختگی، خطرے اور عملی منتقلی کے مطابق ترتیب دیا جا سکے۔ آئی سی ایم آر نے ابتدائی ریسرچ گرانٹس سے حاصل ہونے والے نتائج اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے نئی 'فالو اپ گرانٹس'  کا آغاز کیا ہے۔ اس کی تفصیلات باقاعدگی سے آئی سی ایم آر کے 'ای پی ایم ایس' پورٹل پر شائع کی جاتی ہیں۔

موجودہ ڈھانچے میں 2 کروڑ روپے تک کی چھوٹی یا 'انویشن' گرانٹس، 2 کروڑ سے 8 کروڑ روپے تک کی درمیانی یا 'نِشچائیک انویشن' گرانٹس، 8 کروڑ روپے تک کے مرحلہ وار تعاون پر مشتمل 'فرسٹ ان دی ورلڈ چیلنج'، اور 15 کروڑ روپے تک کی امداد کے حامل 'سینٹرز فار ایڈوانسڈ ریسرچ' شامل ہیں۔ یہ ذرائع محققین کی جانب سے شروع کی گئی تحقیق، تصور کی توثیق کے مطالعے، طبی مداخلتوں کی تصدیق، بڑا خطرہ اور اعلیٰ منافع والی ایجادات، کثیر الشعبہ تحقیق اور اعلیٰ تحقیقی پروگراموں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا۔


**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:521


(रिलीज़ आईडी: 2289107) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil