صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بچپن میں ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کو روکنے کے لیے اقدامات
آر بی ایس کے 2.0 کی توسیع، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی صحت سمیت بچپن کے 38 صحت کے حالات کا احاطہ کیا گیا
ڈیجیٹل ٹریکنگ، مضبوط موبائل ہیلتھ ٹیموں اور آئی ای سی مہم نے آر بی ایس کے 2.0 کی فراہمی کو بہتر بنایا
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 3:53PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے آر بی ایس کے 2.0 کی عملی رہنما ہدایات نے پروگرامی فریم ورک کو وسعت دے کر 38 عام صحت کے حالات کو اس میں شامل کیا ہے۔ ترمیم شدہ رہنما ہدایات میں بچوں کی صحت کی ابھرتی ہوئی ترجیحات جیسے غیر متعدی بیماریاں بشمول ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر، ذہنی صحت کے حالات اور بچوں میں رویے کے مسائل شامل ہیں۔
آر بی ایس کے کے تحت موجودہ موبائل ہیلتھ ٹیموں کو اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں اسکریننگ کے لیے نیشنل ہیلتھ مشن (ایم ایچ ایم) کے تحت دیگر موجودہ ہیلتھ پروگراموں سے اضافی انسانی وسائل کی امداد کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے۔ موثر عمل درآمد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریکنگ اور فالو اپ کے لیے ایک جامع روک تھام، ترغیب اور علاج کے تسلسل کا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔
بچوں اور والدین میں طرزِ زندگی سے متعلق صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے 'معلومات، تعلیم اور مواصلات' (آئی ای سی) سے متعلق مواد جیسے ہیلتھ بک لیٹ، ویڈیوز اور پوسٹرز تیار کیے گئے ہیں، اور کمیونٹی میں ان کی اشاعت کے لیے ریاستوں/یو ٹیز کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
UN No:529
ش ح۔ کی ح۔خ م
(रिलीज़ आईडी: 2289070)
आगंतुक पटल : 9