کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ مکمل
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 3:54PM by PIB Delhi
ہندوستان اور اسرائیل نے مجوزہ ہند-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور مکمل کر لیا، جو 20 سے 23 جولائی 2026 تک نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقد ہوئے۔ چار روزہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے مجوزہ معاہدے کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی اور ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے کی جانب پیش رفت جاری رکھی۔
نومبر 2025 میں دستخط کیے گئے شرائطِ حوالہ(ٹی او آر) دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور مجموعی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے طے شدہ شعبوں میں مذاکرات کے لیے منظم فریم ورک فراہم کرتے رہے ہیں۔
مالی سال 26-2025میں ہندوستان ور اسرائیل کے درمیان مجموعی اشیائی تجارت 3.93 ارب امریکی ڈالر رہی۔ دونوں ممالک کئی شعبوں میں مضبوط باہمی تکمیلی صلاحیت رکھتے ہیں، اور مجوزہ آزاد تجارتی معاہدہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی انضمام کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتا ہے۔
اس دور کے مذاکرات میں دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین نے اشیا کی تجارت، خدمات کی تجارت، اصلِ پیدائش کے قواعد، حفظانِ صحت اور نباتاتی تحفظ سے متعلق اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، دانشورانہ املاک کے حقوق، کسٹمز کے طریقہ کار اور تجارتی سہولت کاری، اقتصادی تعاون اور مجوزہ معاہدے کے دیگر ابواب سے متعلق خصوصی سیشنزمنعقد کیے۔ بات چیت تعمیری اور مستقبل پر مبنی رہی، جس میں دونوں فریقوں نے اختلافات کو کم کرنے اور اتفاقِ رائے کے شعبوں کی نشاندہی کے لیے تفصیلی تکنیکی غور و خوض کیا۔
افتتاحی اجلاس کے دوران ہندوستان کے ایف ٹی اے کے چیف مذاکرات کار، محکمہ تجارت کے ایڈیشنل سکریٹری شری اجے بھادو نے ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ اسرائیل کی چیف مذاکرات کار اور وزارتِ معیشت و صنعت کے تحت خارجہ تجارت انتظامیہ میں تجارتی پالیسی و معاہدوں کی سینئر ڈائریکٹر اور نائب تجارتی کمشنر محترمہ یفت الون پیریل نے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور ایک بلند حوصلہ اور باہمی طور پر فائدہ مند نتیجے کے حصول کے لیے رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جو ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔
*****
ش ح۔ م ع ن
U.No. 526
(रिलीज़ आईडी: 2289068)
आगंतुक पटल : 6