ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہاٹ پروگرام کی موجودہ صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 2:50PM by PIB Delhi

آج راجیہ سبھا میں ٹیکسٹائل کے وزیرِ مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارتِ ٹیکسٹائل کے تحت ترقیاتی کمشنربرائےدستکاری کے دفتر اور ترقیاتی کمشنربرائے ہینڈلوم کے دفتر کی جانب سے بالترتیب قومی دستکاری ترقی پروگرام اور قومی ہینڈلوم ترقی پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے تحت دونوں دفاتر مشترکہ طور پر شہری ہاٹ کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، تاکہ دستکاروں اور بنکروں کو اپنی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات براہِ راست فروخت کرنے کی سہولت فراہم ہو سکے۔

اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 28 شہری ہاٹ فعال ہیں، جن میں سے 3 راجستھان میں واقع ہیں۔

******

 

(ش ح ۔ ش ب ۔ م ا)

UR. No-506

 


(रिलीज़ आईडी: 2288845) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil