سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے 'کلین ٹوائلٹ پکچر چیلنج' میں 30 جون 2027 تک توسیع کی
اس پہل کو قومی شاہراہ کے صارفین کی جانب سے پرجوش ردعمل ملا اور 429 مسافروں کو 2026 میں گندے بیت الخلاء کی اطلاع دینے پر فاسٹیگ ریچارج سے نوازا گیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 7:30PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں پر بیت الخلاء کی سہولیات میں صفائی ستھرائی اور استعمال کرنے والوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے، قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے عوام کے لیے شروع کیے گئے اپنے اقدام ''کلین ٹوائلٹ پکچر چیلنج ''کی مدت کو 30 جون 2027ء تک بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام کی مدت میں توسیع کا مقصد عوام کی مسلسل شراکت داری اور اس پہل کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے، ساتھ ہی اس پہل سے جڑے فاسٹیگ ریچارج کے انعام کی بروقت فراہمی بھی ہے۔ اس اقدام کو قومی شاہراہوں کا استعمال کرنے والوں کی طرف سے شاندار اور پرجوش ردِعمل ملا ہے، جس کے تحت 2026ء میں اب تک گندے بیت الخلاء کی رپورٹ کرنے والے تقریباً 429 مسافروں کو فی کس 1000 روپے کے فاسٹیگ ریچارج کا انعام دیا جا چکا ہے۔
اس مہم کے تحت، قومی شاہراہوں کے استعمال کرنے والوں کی طرف سے شیئر کی گئی گندے بیت الخلاء کی تصویروں کی جانچ کی جاتی ہے اور اسکیم کے تحت اہل دعووں پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی کی جاتی ہے۔ فاسٹیگ ریچارج کا انعام گاڑی کے رجسٹرڈ نمبر (وی آر این) میں جمع کر دیا جاتا ہے، جس سے شفافیت اور جوابدہی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی نے ستمبر 2025ء میں ایک منفرد ''کلین ٹوائلٹ پکچر چیلنج ' شروع کیا تھا ، تاکہ قومی شاہراہوں کے استعمال کرنے والوں کو قومی شاہراہوں کے ساتھ ٹول پلازاؤں پر موجود گندے بیت الخلاء کی نشان دہی کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ اقدام تمام قومی شاہراہوں کے ساتھ مسافروں کے لیے کھلا ہے، جو 'راج مارگ یاترا' موبائل ایپ کے تازہ ترین ورژن کے ذریعے گندے بیت الخلاء کی واضح، مقام (جیو ٹیگ) اور وقت کے اندراج والی تصاویر اپ لوڈ کر کے اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ استعمال کنندگان کو تصویر جمع کراتے وقت اپنا نام، مقام، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور موبائل نمبر جیسی بنیادی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی ہے۔
ایسی نشاندہی کرنے والی ہر اہل گاڑی کے رجسٹریشن نمبر پر 1000 روپے کا انعام مربوط فاسٹیگ ریچارج کی صورت میں دیا جائے گا۔ پوری اسکیم کی مدت کے دوران ایک گاڑی کا رجسٹریشن نمبر صرف ایک ہی انعام کے لیے اہل ہوگا۔ یہ انعام کسی دوسرے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس کے بدلے نقد رقم کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک ہی دن ایک ہی جگہ کی تصویر ایک سے زیادہ افراد جمع کراتے ہیں، تو راجم ارگ یاترا ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی صرف پہلی درست تصویر کو ہی معتبر تسلیم کیا جائے گا۔
یہ اسکیم صرف ان بیت الخلاء کی سہولیات کے لیے ہے جو قومی شاہراہیں کی بھارتی اتھارٹی کے دائرۂ اختیار کے تحت تعمیر شدہ، فعال یا برقرار رکھی گئی ہیں۔ پیٹرول پمپوں، ڈھابوں یا دیگر عوامی مقامات پر موجود ایسے بیت الخلاء جو این ایچ اے آئی کے کنٹرول میں نہیں ہیں، انہیں اس اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ تمام اندراجات کی جانچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی مدد اور جہاں ضرورت ہو وہاں دستی (مینوئل) تصدیق کے ذریعے کی جاتی ہے۔
اس اقدام کے ذریعے قومی شاہراہیں بھارتی اتھارٹی عوام دوست خدمات کو بہتر بنانے اور قومی شاہراہوں پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U-492
(रिलीज़ आईडी: 2288750)
आगंतुक पटल : 7