وزارت دفاع
جنوبی بحری کمانڈ، کوچی میں آپریشن سدرن ریڈینس26-2 کامیابی سے اختتام پذیر
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 7:25PM by PIB Delhi
چار روزہ کثیر قومی بحری سلامتی تربیتی مشق، آپریشن سدرن ریڈینس26-2، 23 جولائی 2026 کو سدرن نیول کمانڈ(جنوبی بحری کمانڈ)، کوچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
یہ مشق ہندوستانی بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(سی ایم ایف) کے اشتراک سے، سدرن نیول کمانڈ اور ہندوستانی بحریہ کی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 154 (سی ٹی ایف 154) کے تحت منعقد کی۔ اس میں 27 ممالک کے 276 اہلکاروں نے شرکت کی، جبکہ 76 سہولت کاروں اور موضوعاتی ماہرین نے تربیت فراہم کی۔ اس کے علاوہ چار بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس میں حصہ لیا۔
مشق کا افتتاح 20 جولائی 2026 کو ہیڈکوارٹرز سدرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) ریئر ایڈمرل دیپک سنگھل نے کیا، جس میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ڈپٹی کمانڈر کموڈور ڈین تھامس، سینئر افسران اور شریک ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
بتاریخ23 جولائی کو منعقدہ اختتامی تقریب میں کمانڈرسی ٹی ایف 154 کموڈور ملند ایم موکاشی نے اختتامی خطاب کیا، سہولت کاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ چیف آف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) نے اختتامی خطاب کیا۔
تربیتی پروگرام میں بحری سلامتی، قانونی اور عملی امور پر پیشہ ورانہ مباحث، سمیولیٹر پر مبنی تربیت اور عملی مشقیں شامل تھیں۔ سیشنز میں میری ٹائم ڈومین آگاہی اور معلومات کے تبادلے، بحری قانون، انسدادِ منشیات، فورس پروٹیکشن، غیر روایتی خطرات، بغیر عملے کے بحری نظام اور آپریشنل سمندری تربیت جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
اس تربیت میں ہندوستانی بحریہ، انفارمیشن فیوژن سینٹر – انڈین اوشن ریجن(آئی ایف سی-آئی او آر) ، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر(جے ایم آئی سی) ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم(یو این او ڈی سی) اور آئی ایم او انٹرنیشنل میری ٹائم لا انسٹی ٹیوٹ(آئی ایم اور آئی ایم ایل آئی) کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔
شرکاء نے نقصان پر قابو پانے، آگ بجھانے، بحری مواصلات، سمندر میں بقا، بورڈنگ کارروائیوں اور ہندوستانی بحری جہاز پر عملی سمندری تربیت میں بھی حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں نے مختلف ممالک کے شرکاء کو تجربات اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کا موقع فراہم کیا۔اس مشق نے شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور آپریشنل اعتماد کو مزید مضبوط کیا، جبکہ علاقائی استعداد کار اور اجتماعی بحری سلامتی کو بھی فروغ دیا۔ چار روزہ اس تربیتی سرگرمی کے دوران مجموعی طور پر 3,800 تربیتی افرادی گھنٹے مکمل کیے گئے۔
آپریشن سدرن ریڈینس 2-26 نے ہندوستانی بحریہ کے جدید تربیتی ڈھانچے، جدید ترین سمیولیٹرز، جدید تدریسی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس مشق کی کامیاب تکمیل نے ہندوستانی بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کیا، سی ٹی ایف 154 میں ہندوستانی بحریہ کی قائدانہ صلاحیت کو اجاگر کیا اور سدرن نیول کمانڈ کو پیشہ ورانہ بحری تربیت کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر مزید مستحکم کیا۔
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHIH1UM.jpeg)
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHIZ2PR.jpeg)
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHIG5EB.jpeg)
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHI1VKH.jpeg)
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHIGDDP.jpeg)
.OPERATIONSOUTHERNREADINESS26-2CONCLUDESATSOUTHERNNAVALCOMMAND,KOCHIJ08E.jpeg)
*****
ش ح۔ م م۔ ش ب ن
U.No. 492
(रिलीज़ आईडी: 2288744)
आगंतुक पटल : 6