مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے مغربی بنگال ایل ایس اے کے تحت ریاست مغربی بنگال کے علی پوردوار اور کوچ بہار اضلاع اور ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 3:38PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے مغربی بنگال کے ویسٹ بنگال لائسنسڈ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت جون 2026 میں علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کیے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں(ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت میں معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی کو سروس کے معیار (کیو او ایس) کے اہم اشاریوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر)، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار سمیت دیگر معیارات کی بنیاد پر جانچتی ہے۔ بعد ازاں ان نتائج کو عوام کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹیلی کام کمپنیاں اپنی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائیں۔
یہ آئی ڈی ٹی اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں کہ مختلف استعمالی ماحول، جیسے شہر، اہم عوامی مقامات (ہاٹ اسپاٹس)، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر علاقوں میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی ) کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس قسم کے ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2G، 3G، 4G اور 5G نیٹ ورکس پر لائیو وائس کالز اور ڈیٹا سیشنز قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید ٹیسٹنگ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر سسٹمز کی مدد سے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے ویسٹ بنگال لائسنسڈ سروس ایریا (ایل ایس اے) میں 9 جون 2026 سے 13 جون 2026 کے دوران مغربی بنگال میں ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان ٹیسٹوں کے تحت 494.5 کلومیٹر سٹی ڈرائیو، 16 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 3.8 کلومیٹر واک ٹیسٹ انجام دیے گئے۔یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، کولکاتا کی نگرانی میں منعقد کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات متعلقہ علاقوں یا راستوں پر ٹیسٹ کیے جانے کے دن اور وقت کے دوران ٹی ایس پی کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ روٹ میپ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی جائزہ پیش کرتا ہے، جس میں سٹی ڈرائیو، مختلف آپریٹرز کے درمیان کالنگ، ہاٹ اسپاٹ مقامات اور واک ٹیسٹ کے مقامات کو نقشے میں درج علامات کے مطابق ظاہر کیا گیا ہے۔

اہم معیارات کا جائزہ
کوریج گیپ: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی ۲ جی، ۳جی، ۴ جی یا ۵جی کے لیے مقررہ کم از کم معیار سے کم سگنل اسٹرینتھ ریکارڈ کی گئی۔
وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) کال ڈراپ ریٹ (ڈی سی آر) کال سیٹ اپ کا وقت ، کال سائلنس ریٹ اور اسپیچ کوالٹی ۔
کال سائلنس انسٹینس: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
ڈیٹا سروسز :ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ ،لیٹنسی ،جِٹر اور پیکٹ ڈراپ ریٹ ۔
علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع اور ان سے ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ اہم معیارات کی بنیاد پر ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
(الف) کوریج گیپ: سٹی ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل اسٹرینتھ کے مطابق، کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد کل حاصل شدہ نمونوں کے مقابلے میں ایئرٹیل کے لیے 2771/64500، بی ایس این ایل کے لیے 21699/59947،آر جے آئی ایل کے لیے 3101/60695 اور وی آئی ایل کے لیے 10964/64434 رہی۔
کوریج گیپ کی تفصیلی معلومات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
(ب) کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالز میں سے منقطع ہونے والی کالز کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/453، بی ایس این ایل کے لیے 26/424، آر جے آئی ایل کے لیے 3/457 اور وی آئی ایل کے لیے 5/450 ریکارڈ کی گئی۔
کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلی معلومات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
(ج) کال سائلنس انسٹینس: تین سیکنڈ سے زیادہ مدت تک خاموشی کے واقعات کی تعداد، کل قائم شدہ کالز کے مقابلے میں، ایئرٹیل کے لیے 19/446، بی ایس این ایل کے لیے 5/352، آر جے آئی ایل کے لیے 10/443 اور وی آئی ایل کے لیے 27/389 رہی۔
کال سائلنس انسٹینس کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
(د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ
(i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5G/4G) کے لیے 78.63 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4G/2G) کے لیے 11.81 ایم بی پی ایس، آرجےآئی ایل (5G/4G) کے لیے 154.29 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4G/2G) کے لیے 22.98 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
(ii) ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5G/4G) کے لیے 18.05 یم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4G/2G) کے لیے 5.23 یم بی پی ایس، آرجے آئی ایل (5G/4G) کے لیے 15.59 یم بی پی ایساور وی آئی ایل (4G/2G) کے لیے 11.77 یم بی پی ایسریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ اور کال سائلنس انسٹینس کے مقامات کو ضمیمہ میں شامل نقشے پر موجود سرخ نقطے(ریڈ ڈاٹ) پر کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(الف) شہر: سٹی ڈرائیو کے دوران علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع کے شہروں اور ان سے ملحقہ علاقوں میں برپارا، ہاشیمارا، کالچنی، علی پور دوار، رسک بل، طوفان گنج، بالارام پور، دین ہاٹا، کامتا پور، سیتائی، سیتل کوچی، ماتھا بھانگا، گھوکساڈانگا، فالاکاٹا وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
(ب) ہاٹ اسپاٹ:ہاٹ اسپاٹ مقامات، جہاں اسٹیشنری صارفین کے تجربے کو ریکارڈ کیا گیا، درج ذیل:
(i) علی پور دوار بس اسٹینڈ، علی پور دوار؛
(ii)علی پور دوار ڈسٹرکٹ اسپتال، ہاسپٹل روڈ، علی پور دوار؛
(iii) علی پور دوار پوسٹ آفس (مکھیا ڈاک گھر)، 362 اسٹیشن روڈ، سوبھا گنج؛
(iv) علی پور دوار یونیورسٹی، سوبھا گنج؛
(v) بکسا ٹائیگر ریزرو فاریسٹ، SH12A، راج بھٹ کھاوا؛
(vi) کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، پوسٹ گھوگھوماری، ہارین چورا؛
(vii) کوچ بہار ہیڈ پوسٹ آفس، سنیتی روڈ، کوچ بہار؛
(viii) کوچ بہار پنچانن برما یونیورسٹی، شنکر منڈل روڈ؛
(ix) کوچ بہار رائل پیلس بس ٹرمینس، کیشب روڈ؛
(x) دوآرس کنیا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آفس، علی پور دوار؛
(xi) جلداپارا نیشنل پارک، جلداپارا، اتر مداری ہاٹ؛
(xii) کاماکھیہ گوری ریلوے اسٹیشن؛
(xiii) مدن موہن مندر، کوچ بہار؛
(xiv) ماتھا بھانگا کالج، سلی گوڑی روڈ، کھاتیر باری؛
(xv) سیتل لکوچی بی ڈی او آفس، سی تائی روڈ، سیتل کوچی؛
(xvi) طوفان گنج اسپتال، طوفان گنج ہیں۔
(ج) واک ٹیسٹ : ۹جون سے 13 جون 2026 کے دوران کیے گئے واک ٹیسٹ میں کوچ بہار گورنمنٹ میڈیکل کالج، شنکر منڈل روڈ؛ علی پور دوار ڈسٹرکٹ کورٹ، نیو ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ، علی پور دوار؛ نیو علی پور دوار ریلوے اسٹیشن؛ اور نیو کوچ بہار جنکشن ریلوے اسٹیشن، گوسانی ماری، کوچ بہار شامل ہیں، جہاں زیادہ پیدل آمد و رفت والے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کے رویے کو ریکارڈ کیا گیا۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے ای میل adv.kolkata@trai.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر کولکاتا سے ٹیلی فون نمبر +91-33-22361401 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Click here to see Annexure
***
(ش ح۔ش آ۔ ت ع)
UN No: 439
(रिलीज़ आईडी: 2288478)
आगंतुक पटल : 9