وزارات ثقافت
روحانی راہداریوں کی ترقی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 3:54PM by PIB Delhi
کاشی (بنارس)، اجودھیا اور متھرا میں روحانی راہداریوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تزئین کاری حکومتِ ہند کی وزارتِ سیاحت کی مختلف اسکیموں کے تحت منظور شدہ سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ان اسکیموں میں زیارت گاہوں کی بحالی اور روحانی و ثقافتی ورثے کے فروغ کی مہم، سودیش درشن، سودیش درشن 2.0 ، چیلنج پر مبنی سیاحتی مقام کی ترقی، مرکزی ایجنسیوں کو معاونت اور سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی معاونت کی اسکیم شامل ہیں۔یہ منصوبے متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر، متعلقہ اسکیموں کے رہنما اصولوں اور فنڈ کی دستیابی کے مطابق منظور کیے جاتے ہیں۔ ان روحانی راہداریوں کی ترقی سے متعلق پیش رفت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ضمیمہ میں درج ہیں۔
ان منصوبوں کو اس طور پر تیار کیا گیا ہے کہ جدید سیاحتی سہولتوں کو شامل کرتے ہوئے ان اہم روحانی مقامات کی ثقافتی، تعمیراتی اور تاریخی شناخت بھی محفوظ رہے، تاکہ زائرین اور سیاحوں کے مجموعی تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ان اسکیموں کے تحت تیار کیے جانے والے سیاحتی بنیادی ڈھانچے سے ثقافتی سیاحت کو فروغ ملنے، سیاحوں کی تعداد میں اضافے اور مقامی دستکاروں، سیاحتی رہنماؤں، ہوٹل و مہمان نوازی کے شعبے اور دیگر متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے، جس سے مثبت سماجی و معاشی نتائج حاصل ہوں گے۔
مزید برآں، زیادہ تعداد والے زائرین کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کے اطراف صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور قدرتی توازن کو فروغ دینے کے لیے وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ منظور شدہ منصوبوں میں پائیدار ترقی سے متعلق عناصر کو شامل کریں۔ ان میں ٹھوس کوڑے کے نظم کا نظام، سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولتیں، عوامی صفائی کے بنیادی ڈھانچے، باغبانی اور شجرکاری، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام، توانائی کی بچت کرنے والی اور شمسی توانائی سے چلنے والی روشنی، ماحول کے موافق سفری سہولتیں اور دیگر ماحول کے سازگار اقدامات شامل ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیرِ ثقافت و سیاحت، گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
ضمیمہ
کاشی (بنارس)، اجودھیا اور متھرا میں روحانی راہداریوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تزئین کاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات۔
|
نمبر شمار
|
روحانی راہداری کا نام
|
انجام دیے گئے کاموں کی تفصیلات
|
|
1.
|
کاشی (بنارس)
|
• بنارس کی ترقی و توسیع (مرحلہ اوّل اور دوم) ۔
• دریائے گنگا پر کروز سیاحت کا فروغ۔
• دشاشومیدھ گھاٹ سے دربھنگا گھاٹ تک، تلسی مانس مندر، سارناتھ میوزیم، دھامیک اسٹوپا، چوکھنڈی اسٹوپا، لال خان کے مقبرے اور من محل سمیت تاریخی و ثقافتی وراثت کے مقامات پر آرائشی روشنی کا نظم۔
|
|
2.
|
اجودھیا
|
• رامائن سرکٹ کی ترقی
|
|
3.
|
متھرا–ورنداون
|
• سیاحتی سہولیتی مرکز کی تعمیر
• متھرا–ورنداون کو بڑے سیاحتی سرکٹ کے طور پر ترقی دینا
• گووردھن میں سیاحتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کی ترقی
|
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
UR. No-449
(रिलीज़ आईडी: 2288464)
आगंतुक पटल : 10