راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے آج ایوان میں ملک کے مختلف حصوں میں قدرتی آفات کے باعث جان و مال کے نقصان پر ایوان کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 2:01PM by PIB Delhi
معزز اراکین، جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا، جون اور جولائی 2026 کے دوران ملک کے مختلف حصوں، بالخصوص آسام، اروناچل پردیش، گجرات، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر، کیرالہ، میزورم، تریپورہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارش، سیلاب، آسمانی بجلی گرنے اور مٹھی کےتودے کھسکنے جیسے قدرتی آفات کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے اور بے شمار لوگ شدیدطورپر متاثر ہوئے ہیں۔
ان آفات کے باعث املاک ، فصلوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ ان علاقوں کے نباتات اور حیوانات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ متعلقہ حکومتیں ، جنہیں این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی بھرپور مدد حاصل ہے ، بچاؤ اور امدادی اقدامات کر رہی ہیں ۔
قیمتی انسانی جانوں کا زیاں اور لوگوں کا زخمی ہونا یقیناً نہایت افسوسناک اور بہت تکلیف دہ ہے۔
یہ ایوان میرے ساتھ مل کر سوگوار کنبوں کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی اور ان کی بحالی کے لیے دعا گو ہے۔
میں اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر کھڑے ہو کر ان قدرتی آفات میں جان گنوانے والے افراد کی یاد میں بطورِ احترام چند لمحوں کی خاموشی اختیار کریں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ف ر
U.NO.432
(रिलीज़ आईडी: 2288281)
आगंतुक पटल : 10