بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے دی برنکس کمپنی (خریدار) کے ذریعہ این سی آر اٹلیوس کارپوریشن (ہدف) کے 100 فیصد ایکویٹی شیئر کیپیٹل کے حصول کی منظوری دے دی
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 8:57PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے دی برنکس کمپنی (خریدار) کے ذریعہ این سی آر اٹلیوس کارپوریشن (ہدف) کے 100 فیصد ایکویٹی شیئر کیپیٹل کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں حصول کار کے ذریعہ ہدف کے ایکویٹی شیئر کیپٹل کا 100 فیصد حصول شامل ہے ۔ تکمیل کے بعد ، ہدف مکمل طور پر حصول کار کی ملکیت اور کنٹرول میں ہوگا ۔
خریدار کمپنی نقد رقم اور قیمتی اشیاء کے انتظام، ڈیجیٹل ریٹیل سلوشنز اور اے ٹی ایم سے متعلق منظم خدمات فراہم کرنے والی ایک عالمی کمپنی ہے، جو 100 سے زائد ممالک میں فعال ہے۔ بھارت میں یہ کمپنی بنیادی طور پر اپنی ذیلی کمپنی برنکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے نقد رقم پہنچانے کی خدمات اور اس سے جڑی فرسٹ لائن مینٹیننس (ابتدائی دیکھ بھال) خدمات فراہم کرتی ہے۔
ہدف کمپنی ایک فنانشل ٹیکنالوجی (مالیاتی ٹیکنالوجی) کمپنی ہے جو عالمی سطح پر خودکار بینکنگ سولوشنز فراہم کرتی ہے۔ بھارت میں اس کی بنیادی سرگرمیوں میں اپنی چنئی مینوفیکچرنگ فیکٹری سمیت اے ٹی ایم ہارڈ ویئر کی تیاری اور سپلائی، اے ٹی ایم سافٹ ویئر کی تیاری اور لائسنسنگ، اے ٹی ایم کی منظم خدمات بشمول مانیٹرنگ، ہیلپ ڈیسک اور ٹرانزیکشن پروسیسنگ (لین دین کا عمل)، نیز اے ٹی ایم کی دیکھ بھال اور مرمت کی خدمات یعنی فرسٹ لائن مینٹیننس (ابتدائی دیکھ بھال) اور سیکنڈ لائن مینٹیننس (ثانوی دیکھ بھال) شامل ہیں۔ کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ع ۔ ن م۔
U- 423
(रिलीज़ आईडी: 2288240)
आगंतुक पटल : 7