قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 4:07PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ تلنگانہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے 23 اسکولوں کی منظوری دی جا چکی ہے، اور ان میں سے تمام اسکول فعال ہیں، جن میں ایک متبادل عمارت میں چلنے والا اسکول بھی شامل ہے۔ اب تک 9,111 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کی جا چکی ہے، جبکہ ملک بھر کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے مزید 7,267 تدریسی اور غیر تدریسی آسامیوں کی بھرتی کے لیے امتحان بھی منعقد کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے عملے کی ڈیپوٹیشن اور معاہدہ (کنٹریکٹ) کی بنیاد پر تقرری کریں۔

ملک بھر کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں، بشمول تلنگانہ، کے طلبہ نے تعلیمی اور ہم نصابی دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ای ایم آر ایس بالنگر، تلنگانہ کی جماعت دہم کے ایک طالب علم نے یوگا اولمپیاڈ کے تحت منعقدہ تخلیقی نظم نویسی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 2025 میں منعقدہ چوتھے ای ایم آر ایس قومی کھیل مقابلے میں تلنگانہ نے سب سے زیادہ تمغے جیت کر تمام شریک ریاستوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق، گزشتہ دو تعلیمی برسوں کے دوران تلنگانہ کے 194 طلبہ نے کامیابی کے ساتھ جے ای ای (JEE) اور نیٹ (NEET) کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

 

گزشتہ تین تعلیمی برسوں کے دوران تلنگانہ کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں دسویں جماعت اور بارہویں جماعت کے نتائج درج ذیل ہیں:

 

جماعت

2025-26

2024-25

2023-24

دسویں جماعت

99.85

100%

99%

بارہویں جماعت

89.93

86%

86.96%

 

(c): قبائلی ثقافت، زبان اور روایتی علم کے تحفظ اور فروغ کو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم کا ایک بنیادی جزو بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای ایم آر ایس میں قبائلی کارنر قائم کیے گئے ہیں، جہاں قبائلی برادریوں کی ثقافت، روایات، فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے کی نمائش اور تحفظ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ طلبا کو ملک کی متنوع قبائلی ثقافتوں اور روایات سے روشناس کرانے، ان کی قدر و منزلت پیدا کرنے اور ان کا جشن منانے کے لیے مختلف ثقافتی پروگراموں، میلوں اور ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، ای ایم آر ایس میں علاقائی زبانوں کے اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے، تاکہ طلبا اپنی علاقائی زبانیں سیکھ سکیں اور ان کے تحفظ و فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

22-07-2026

 U: 388


(रिलीज़ आईडी: 2288032) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil