تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی تعاون پالیسی، 2025 پر عمل درآمد اور نگرانی کا نظام

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:23PM by PIB Delhi

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، وقتاً فوقتاً نگرانی اور جائزہ لینے وغیرہ کے لیے قومی سطح پر "پالیسی عمل درآمد اور نگرانی کمیٹی" قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 09 جون 2026 کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی وزارتوں اور محکموں، قومی فیڈریشنوں، قومی کوآپریٹو سوسائٹیوں، ریاستی حکومتوں کے نمائندوں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی تعاون پالیسی 2025 پر پوری حکومت کے نقطۂ نظر اور تعاونی وفاقیت کے جذبے کے تحت عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

قومی تعاون پالیسی 2025 میں پالیسی پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے درج ذیل ادارہ جاتی نظام تجویز کیا گیا ہے:

9.5.1 مرکزی وزیر تعاون کی سربراہی میں "قومی تعاون پالیسی اسٹیئرنگ کمیٹی" تشکیل دی جائے گی، جو مجموعی رہنمائی، بین وزارتی رابطہ، پالیسی کا وقتاً فوقتاً جائزہ اور دیگر امور کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کمیٹی میں متعلقہ مرکزی وزارتوں کے وزراء کو بھی رکن کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔

9.5.2 مرکزی سکریٹری برائے تعاون کی سربراہی میں قومی سطح پر "پالیسی عمل درآمد اور نگرانی کمیٹی" قائم کی جائے گی، جو مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل، عمل درآمد میں درپیش رکاوٹوں کے ازالے، وقتاً فوقتاً نگرانی اور جائزہ لینے جیسے امور انجام دے گی۔ اس میں حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں کے سکریٹری، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ تعاون کے سکریٹری، پرنسپل سکریٹری یا ایڈیشنل چیف سکریٹری، نیتی آیوگ کا ایک نمائندہ، اور قومی کوآپریٹو فیڈریشنوں، یونینوں اور سوسائٹیوں، نابارڈ، این ڈی ڈی بی، این سی ڈی سی، این ایف ڈی بی، این سی سی ٹی، وامنیکوم وغیرہ کے چیئرمین یا منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہو سکتے ہیں۔

مذکورہ بالا دونوں کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

قومی تعاون پالیسی، 2025، کوآپریٹو شعبے کی منظم اور ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی میں 6 اسٹریٹجک ستون، 16 مقاصد اور 83 سفارشات شامل ہیں۔ اس میں آئندہ 10 برسوں کے لیے ایک وژن، ایک مشن اور 16 مخصوص اہداف طے کیے گئے ہیں۔

وزارت تعاون نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے ایک جامع قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس تیار کیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس ملک کے 30 اقتصادی شعبوں میں سرگرم 8.5 لاکھ سے زائد کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ان کے تقریباً 30 کروڑ اراکین سے متعلق معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مقرر کردہ نوڈل افسران قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس پورٹل پر کوآپریٹو سوسائٹیوں کا ڈیٹا باقاعدگی سے جمع اور تازہ کرتے ہیں۔ ملک بھر میں ریاست وار کوآپریٹو سوسائٹیوں کی تفصیلات ضمیمہ-الف میں دی گئی ہیں۔

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس نہ صرف نئی پالیسیوں کی تشکیل میں بلکہ ان پر مؤثر عمل درآمد میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس کوآپریٹو اداروں کی جغرافیائی رسائی، مالی کارکردگی اور دیگر اہم پہلوؤں سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے پالیسی سفارشات پر بہتر انداز میں عمل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ڈیٹا بیس ان علاقوں میں، جہاں کوآپریٹو اداروں کی کمی یا عدم موجودگی ہے، نئی پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز، ڈیری اور ماہی پروری سے متعلق بنیادی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام میں معاون ثابت ہوتا ہے، کوآپریٹو اداروں کی درجہ بندی کا نظام تیار کرنے میں مدد دیتا ہے، اور ہندوستانی معیشت میں کوآپریٹو شعبے کے اقتصادی کردار کا تخمینہ لگانے میں بھی اہم ذریعہ ہے۔

*****

Annexure-A

State-wise details of cooperative societies.

Sr. No.

State/UT

Number of Societies

1

ANDAMAN AND NICOBAR ISLANDS

2,244

2

ANDHRA PRADESH

18,165

3

ARUNACHAL PRADESH

1,547

4

ASSAM

12,838

5

BIHAR

27,288

6

CHANDIGARH

476

7

CHHATTISGARH

11,957

8

DELHI

5,827

9

GOA

5,611

10

GUJARAT

88,119

11

HARYANA

35,040

12

HIMACHAL PRADESH

5,844

13

JAMMU AND KASHMIR

10,735

14

JHARKHAND

12,207

15

KARNATAKA

47,288

16

KERALA

19,479

17

LADAKH

273

18

LAKSHADWEEP

65

19

MADHYA PRADESH

53,216

20

MAHARASHTRA

2,27,177

21

MANIPUR

11,655

22

MEGHALAYA

3,599

23

MIZORAM

1,559

24

NAGALAND

7,497

25

ODISHA

8,667

26

PUDUCHERRY

464

27

PUNJAB

20,332

28

RAJASTHAN

43,723

29

SIKKIM

3,750

30

TAMIL NADU

23,034

31

TELANGANA

60,680

32

THE DADRA AND NAGAR HAVELI AND DAMAN AND DIU

571

33

TRIPURA

3,280

34

UTTARAKHAND

6,442

35

UTTAR PRADESH

40,591

36

WEST BENGAL

32,190

 

TOTAL

8,53,430

Source:- NCD portal as of 15.07.2026.

 

یہ اطلاع امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 400 )


(रिलीज़ आईडी: 2287945) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil