قبائیلی امور کی وزارت
ای ایم آر ایس میں اے آئی سے چلنے والی اکیڈمک سپورٹ کا نفاذ
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 4:09PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی نے راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ میدھااے آئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم دو سالہ پروگرام کے طور پر تمام فعال ای ایم آر ایس میں 22 جون 2026 سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ایک کلاؤڈ پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس تک انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ کسی بھی جگہ سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ تمام ای ایم آر ایس پرنسپلوں کو ہماچل پردیش سمیت پورے ملک میں ای ایم آر ایس میں مطلوبہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم اساتذہ کو سبق کے منصوبے، پریزنٹیشنز، اسیسمنٹس، سوال بینک اور دیگر تدریسی مواد کو زیادہ مؤثر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ طلباء کو ذاتی نوعیت کی سیکھنے میں مدد، مشقیں، مشکل سوال کو حل کرنے کے ٹول، اور زبان سیکھنے کی سرگرمیاں بھی فراہم کرے گا۔ ای ایم آر ایس اساتذہ کے درمیان ایک تربیتی ماڈیول ڈیزائن اور سر کولیٹ کیا گیا ہے۔
***
ش ح ۔ ال۔ ع ر
UR-373
(रिलीज़ आईडी: 2287907)
आगंतुक पटल : 5